Spread the love
- مریض ذہنی اور جسمانی طور پر بے چین اور مضطرب ہوتا ہے۔
- مریض دیر تک ایک حالت میں نہیں بیٹھ سکتا۔ کبھی ایک جگہ بیٹھتا ہے کبھی دوسری جگہ وہ اپنی جگہ مسلسل بدلتا رہتا ہے حتی کہ بیماری کی حالت میں بھی وہ آرام سے ایک جگہ نہیں بیٹھ سکتا بلکہ چارپائی بھی بدلتا رہتا ہے۔
- مریض ایسا محسوس کرتا ہے کہ وہ بہت زیادہ کمزور ہو گیا ہے اور اس کی طاقت ختم ہوچکی ہے۔
- مریض ہر وقت موت سے ڈرتا رہتا ہے۔ اسے خوف ہوتا ہے کہ وہ جلد مرجائے گا۔
- مریض تنہائی سے ڈرتا ہے۔اور تنہا رہنا پسند نہیں کرتا۔
- اس دوا کا مریض بچہ یہ خواہش کرتا ہے کہ اسے گود میں اٹھا کر پھرتے رہیں۔
- درد کے ساتھ جلن محسوس ہوتی ہے جسے گرم ٹکور سے افاقہ ہوتا ہے یہ دردیں جسم کے کسی حصے میں بھی ہو سکتی ہیں۔
- مریض کو پیاس بار بار لگتی ہے جس کی وجہ سے مریض کو چھوٹے چھوٹے گھونٹ لے کر بار بار پانی پیتا ہے۔
- اگر مسموم غذا کے بد اثرات کی وجہ سے دست اور قے ایک ساتھ ہونے لگیں تو یہ دوا ہوتی ہے۔
- مریض کو سردی بہت محسوس ہوتی ہے۔مریض آگ کے بہت زیادہ قریب ہو کر بیٹھنا پسند کرتا ہے۔
- آرسینک کا مریض بڑا سلیقہ مند، نازک مزاج اور باقاعدہ قسم کا انسان ہوتا ہے۔
- اس دوا کے مریض کے چہرے کی جلد بے جان اور چمڑے کی طرح خشک ہوتی ہے۔
- آرسینک کے مریض کے بال سیدھے کھڑے اور کمزور ہوتے ہیں۔
- آرسینک کا مریض تیز تیز چلتا ہے۔جس کی وجہ سے وہ راہ گیروں سے ٹکراتا جاتا ہے۔
- اس دوا کا مریض بدنیت،حریص،دولت پرست اور اخلاق سے عاری ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ وہ اپنے فائدے کی خاطر اپنے بھائی کے حصے کو بھی ہضم کرنے سے گریز نہیں کرتا۔
- آرسینک کے مریض کا پیشاب، پاخانہ، پسینہ اور بلغم وغیرہ مردار کی سی بو لئے ہوئے متعفن اور مقدار میں بہت کم ہوتے ہیں۔
- یہ دوا ایسے امراض میں جو وقفے وقفے سے ہوں بڑی اہمیت رکھتی ہے۔
(DHMS 2nd year Materia Medica, Arsenic Album, سال دوم)