اس موضوع کو عام طور پر بیان نہیں کیا جاتا جبکہ اس انٹرنیٹ کے دور میں جب فحاشی وعریانی کی بھرمار ہے۔ اس طوفان بدتمیزی نے خصوصاً ہماری نوجوان نسل کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ان کے اذہان پر اس طرح سے اثر کیا ہے کہ ازدواجی زندگی کو خوشگوار گذارنا تو دور کی بات ان بیماریوں میں مبتلا نوجوان نارمل زندگی میں بھی کئی طرح کے اعتماد کے فقدان کا شکار ہوکر ناکام زندگی گذارنے پر مجبور ہو جاتے ہیں اس لیے اس علمی تحریر میں ہم مردوں کے امراض مخصوصہ مثلا اعضائے تناسل کی ساخت، ٹیڑھا پن،منی، مذی، احتلام، جریان، نامردی، بانجھ پن، بد عادات، جلق مشت زنی یا خود لذّتی، بدکاری، ہم جنس پرستی وغیرہ کے بارے میں سمجھ کر ہومیوپیتھک ادویات سے علاج کے بارے سمجھیں گے ۔
اسی طرح سے عورتوں سے متعلق مسائل کے لیے یہاں “عورتوں کے مخصوص مسائل” کلک کریں
جو ٹاپک پڑھنا چاہتے ہیں اس پر کلک کریں
آلات تناسل کے مسائل
مرد کے عضو تناسل کے ٹیڑھےپن کا علاج
- آگیو امریکانا مدر ٹنکچر مرد کے عضو تناسل کا ٹیڑھاپن اور سوزاک کے ساتھ پر در ایستادگی 10 قطرے دو گھونٹ پانی میں صبح و شام استعمال کروائیں
- سلیکس نگرا مدر ٹنکچر شدید سوزاک میں عضو تناسل کا ٹیڑھاپن ہو تو 20-30 قطرے دو گھونٹ پانی میں صبح شام استعمال کروائیں
- کینتھرس200 شدید جنسی خواہش میری البول میں درد پر درد ایستادگی اور بار بار جلن اور کٹنے جیسی در ولا پیشاب ہو تو صبح شام استعمال کروائیں
- لوپولس مدر ٹنکچر عضو تناسل کا ٹیڑھاپن اور پر درد ایستادگی ہو تو 10 قطرے دو گھونٹ پانی میں ملا کر صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- یوہمبینم مدر ٹینکچر مرد کے عضو تناسل کا ٹیڑھاپن اور پر درد ایستادگی جو کافی دیر تو رہے تو 10 قطرے دو گھونٹ پانی میں ملا کر صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
آلہ تناسل کے متفرق مسائل
- مرک سال 30 آلہ تناسل پھنسیاں نکلیں تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- اناکارڈیم 30 عضو مخصوص میں دن کے وقت از خود ایستادگی ہو یا دوران پیشاب یا بعد میں جلن ہو تو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- نیوفرلیٹم 6ایکس عضو ڈھیلا ڈھالا اور اندر کی طرف کھنچ کر چھوٹا ہو جاتا ہے صبح دوپہر شام استعمال کروائیں ہے
- سپائی جیلیا30 عضو مخصوص اور داہنے فوطے میں کھجلی ہو تو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- سلفیورک ایسڈ 30 آلہ تناسل میں گرمی محسوس ہو تو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- کریازوٹ 30 جماع کے بعد عضو مخصوص میں جلن ہو تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- پالی گونم 30 عضو تناسل میں اینٹھن دوران جماع قضیب کے منہ اور حشفہ میں خارش ہو تو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- نائٹرک ایسڈ 30 قضیب حفشہ یا گھونگھٹ پر آتشکی زخم اور دانےہوں تو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- ایگنس کاسٹس 200 قضیب چھوٹا ہو تو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- ایسڈ فاس 30 آلہ تناسل ٹھنڈا اور ڈھیلا ڈھالا ہو یا حفشہ میں چلک اور کھجلی ہو تو یہ دوا صبح دوپہر شام دینے میں بہت زیادہ افاقہ ہوتا ہے صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- تھائی مول 6ایکس دائمی شہوت جس کی وجہ سے قضیب میں مسلسل ایستادگی رہے تو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- میلینڈرینم 200 بچہ اپنے قضیب کو چھوتا رہے اور اسے ملتا رہے تو صبح اور شام استعمال کروائیں
- سیلینیم 200 قضیب میں کمزوری جماع کے وقت ایستادگی ختم جائے تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- زنکم میٹ30 مریض اپنے قضیب سے ہر وقت کھیلا کرےتو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- ایوینا سٹائیوا مدر ٹنکچر قضیب کمزور ہو تو 10-15 قطرے دو گھونٹ پانی میں صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- لائیکوپوڈیم30 قضیب چھوٹا ہو تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- سبل سارولاٹا 6 ایکس قضیب چھوٹا ہو اور ڈھیلا ڈھالا ہو تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- کلکیریا کارب 30 آلہ تناسل میں اگر خارش اور جلن ہو تو اس دوا کو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- پیٹرولیم 30 عضو مخصوص پر اگر تر کھجلی کے دانے ہوں یا حفشہ اور اسکے اوپر کی کھال میں کھجلی اور سرخ دانے یا حفشہ پر مسے ہوں تو یہ دوا صبح دوپہر شام میں بہت زیادہ کارگر ثابت ہوتی ہے
- سٹافی سیگیریا 200 آلہ تناسل شدید ذکی الحس ہو تو یہ دوا بہت کارگر ثابت ہوتی ہے صبح شام استعمال کروائیں
- سیپیا 30 حفشہ کے چاروں طرف ورم اور سختی ہو تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- آرسینک البم 30 حفشہ میں سرخی اور نیلا پن اور ورم حفشہ میں چھلا پھٹا ہو ایستادگی کے وقت حفشہ میں کھجلی ہو تو یہ دوا صبح شام استعمال کروائیں
خشفہ اور گھونٹ کے مسائل
- اناکارڈیم 30 حشفہ میں جلن پیشاب کرنے کے دوران اور بعد میں بھی صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- ایسڈ فاس 30 حفشہ میں چلک اور کھجلی صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- آرسینیکم البم 30 حفشہ میں سرخی اور نیلا پن اور ورم حفشہ چھیلا اور پھٹا ہوا۔ ایستادگی کے وقت حشفہ میں شدید کھجلی صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- سیپیا 30 حفشہ کے چاروں طرف ورم اور سختی صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- پیٹرولیم 30 حشفہ اور اس کے اوپر کی کھال میں کھجلی اور سرخ سرخ دانے اور مسے بنے ہوئے ہوں تو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- نائٹرک ایسڈ 30 اشفاق گھونگھٹ یا قضیب پر آتشکی زخم اور دانے ہو تو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- کاربو سلف 30 حفشہ میں ورم ہو تو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- سلفر 30 حشفہ میں سختی ہو تو صرف صبح نہار منہ ایک بار استعمال کروائیں
- کونیم 30 حشفہ اور پیشاب کے مخرج میں ورم ہو تو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- پریرابریوا 6ایکس حشفہ میں شدید درد ہو تو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- آرسنک ہائیڈ 30 حشفہ اور گھونگھٹ پر چیک کی طرح سے دانے ہوں تو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- اینٹم کروڈ 30 خدشہ پر مسے ہو تو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- پالی گولن 30 حشفہ اور قضیب کے منہ پر خارش منی اور قوت باہ کی کمی کی وجہ سے حفشہ پھول جائے تو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
عضو تناسل کا گھونگھٹ
- کالی آیوڈائیڈ، ڈجی ٹیلس، مرک سال، گوائکم کالوسنتھ 30 گھونگھٹ اگر تنگ ہو تو ان تینوں ادویات میں سے مریض کی علامات کے مطابق صرف ایک دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- سیلینیم 200 گھونگھٹ حفشہ کے اوپر کھچ جائے تو صبح شام استعمال کروائیں
- کینتھرس30 گھونگھٹ خفشہ کے نیچے کھچ جائے تو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- زنجبیر 30 گھونگھٹ ٹھنڈا محسوس ہو تو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- تھوجا 200 گھونگھٹ پر مسے ہوں تو ہفتہ میں صرف 2 بار استعمال کروائیں
- نائٹرک ایسڈ 30 اگر قضیب حفشہ یا گھونگھٹ پر آتشکی زخم اور دانے ہوں تو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- سیپیا 30 گھونگھٹ کے کنارے پر مسے ہوں تو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- آرسنک ہائیڈ 30 گھونگھٹ اور حفشہ پر چیچک جیسے دانے ہوں تو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
مردانہ اعضائے تناسل (ذکر) کا کینسر
کینسر یونانی زبان کا لفظ کارکینوس سے نکلا ہے کینسر جسم کے کسی حصے یا اس کے سیلز کے غیر نارمل طریقے سے تعداد میں بڑھنے کا نام ہے یہ غیر نارمل سیلز ہوتے ہیں جو اردگرد کے ٹشوز کو تباہ کر دیتے ہیں۔
یہ سیلز خون کے ذریعے جسم کے دیگر حصوں میں پہنچ کر نقصان پہنچاتے ہیں اور انہیں بھی کینسر زدہ کر دیتے ہیں
وجوہات و علامات
- ایسا کینسر زیادہ تر ایسے لوگوں کو ہوتا ہے جو ختم نہیں کرواتے ہیں
- ماوف مقام پر چھوٹی سی رسولی بن جاتی ہے
- آہستہ آہستہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ رسولی اردگرد کے ٹشوز کو متاثر کر دیتی ہے
- یہ رسولی حجم میں بہت بڑھ جاتی ہے مریض کا وزن دن بدن کم ہونے لگتا ہے
- پیشاب کی نالی متاثر ہوجاتی ہے اور بعض اوقات پیشاب بند ہو جاتا ہے
- بعض اوقات یہ کینسر جسم کے حصوں مثلاً پیٹ جگر کے دو اور پھیپھڑوں میں بھی شفٹ ہو جاتا ہے جس سے مریض کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہو جاتے ہیں
- جن لوگوں کے خاندان میں کینسر ہو وہ موروثی طور پر اسے اب نسل میں منتقل کر سکتے ہیں
- جس میں بعض ایسی کنڈیشن ہوتی ہیں جو آگے چل کر کینسر کا روپ اختیار کر لیتی ہے ہے مثلا آنتوں کے زخم چھالے خراش ہوں اور مختلف رسولیاں وغیرہ
- عیاشیانہ زندگی گزارنے کے باعث کینسر کے چانسز بڑھ جاتے ہیں
- غیر فطری تعلقات کے نتیجے میں اس قسم کی بیماریاں ہونے کے چانس بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں
- امراض کو فوری فائدہ دینے کی خاطر استعمال ہونے والی ادویات جن کے استعمال سے امراض کی جیت جاتے ہیں وہ بھی کینسر کا باعث بنتے ہیں
- ہومیوپیتھی قانون کے مطابق جب سورا بگڑ جائے اور جسم میں اس کی جڑیں گہری ہو جائیں اس وقت جسم کی جو عادت ہوتی ہے وہ کینسر ہے
- شروع میں کینسر کی علامات ظاہر نہیں ہوتی البتہ وقت کے ساتھ ساتھ جب یہ پھیل چکا ہوتا ہے تو پھر کچھ علامات جن سے اندازہ ہوجاتا ہے کہ کینسر کا باعث بن رہا ہے
کینسر کے درجات
کینسر کو چار درجوں میں تقسیم کیا جاتا ہے تاکہ کینسر کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکے اور دیکھا جا سکے کہ مریض کے ٹھیک ہونے کے چانسز کتنے فیصد ہیں
- پہلے درجے میں کینسر صرف متاثرہ علاقوں تک محدود ہوتا ہے اور ارد گرد کے حصوں پر حملہ آور نہیں ہوتا اور نہ ہی جسم میں پھیلا ہوا ہوتا ہے اس درجہ میں مریض کے بچنے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں
- دوسرے درجے میں میں تقریبا درجہ اول کی طرح اس کا علاج بھی بہتر طریقے سے ہو سکتا ہے
- تیسرے درجے میں کینسر آپ نے متاثرہ علاقوں سے نکل کر اردگرد کے ٹشوز اور لمف نوڈز تک پھیل چکا ہوتا ہے لیکن دوسرے اعضاء تک نہیں پہنچا ہوتا
- چوتھا درجہ اور یہ آخری درجہ ہے اس میں کینسر اردگرد کے ٹشوز اور لمف نوڈز پھیلتا ہوا خون کے ذریعے دور تک پھیل جاتا ہے اور ہڈیوں میں پہنچ جاتا ہے یہ درجہ بہت خطرناک ہوتا ہے اور اس میں مریض کے بچنے کے چانسز نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں
آلات تناسل کے کینسر کا ہومیوپیتھک علاج
- کارسینوسن 1 ایم ، 200 کینسر کے تمام کسز میں اس دوا سے علاج شروع کرنا چاہیے ہفتہ وار ایک خوراک دیں
- کیڈیم فاس30 فوطوں کے کینسر میں کام آتی ہے
- سسٹس کین 30,۔ 6 ایکس پراسٹیٹ گلینڈ کے کینسر میں اور گردن کے غدودوں کے کینسر میں مفید ہے جبکہ مریض کو جسم کے دیگر حصوں میں ٹھنڈک کا احساس ہو
- ارسینکم البم 1 ایم فوٹو کے کینسر میں مفید دوا ہے اس دوا کی ایک خوراک حرف دینی چاہیے اس کی خاص علامت گھبراہٹ بے چینی اور بار بار تھوڑے پانی کی پیاس کا لگنا ہے
- ہکلا لاوا 3 ایکس جب کسی مریض کا کینسر ہڈیوں تک پہنچ چکا ہو اور وہ ہڈیوں کا کینسر کہلایا جا رہا ہوں تو اس وقت یہ دوا بہترین کام کرتی ہے
- ایسڈ فاس1ایکس یہ دوا کینسر میں پیدا ہونے والی تکلیف درد وغیرہ کو دور کرتی ہے اور کمزوری کو بھی دور کرتی ہیں اس دوا کے استعمال سے مریض ذہنی اور جسمانی طور پر بہتر محسوس کرتا ہے
- ہیپر سلف 1 ایم اگر کینسر کے منہ سے اخراجات ہونے لگیں جن کے باعث مریض مزید کمزور ہونے لگے تو اس دوا کی ایک خوراک ہر ہفتے اس کے استعمال سے یہ اخراجات بند ہو جائیں گے زخم مندمل ہو جائے گا اور کمزوری رفع ہو جائے گی
- سنامونیم کیو، کیلنڈولا کیو یہ دونوں ادویات مریض کے بیرونی زخموں کے بیرونی طور پر صاف کرنے کے لئے بہت ہی زیادہ کارامد ہیں اور جہاں پر بھی ان دونوں ادویات میں سے کسی ایک دوا کو استعمال کروایا جائے وہاں پیپ نہیں پڑتی جراثیم کش ہوتی ہیں ان دونوں کو الگ الگ استعمال کریں دونوں کو ملا کر استعمال نہ کریں سنا مو نیم یا کیلنڈولا دونوں میں سے کسی ایک دوا کا انتخاب کرکے مریض کے زخموں کو صاف کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے
مردانہ بانجھ پن/ اولاد سے محرومی
اس مرض میں مرد حضرات میں کئی طرح کی خرابیاں ہو سکتی ہیں جن کے نتیجے میں سیمن منی میں سپرم کی تعداد صحیح نہیں ہوتی یا ٹھیک حالت میں نہیں ہوتی اگر نارمل سی منی 2-4 سی سی ہوں تو اس میں سپرم کی تعداد 40 ملین فی سی سی تک ہوتی ہے اگر کسی مرد کے مندرجہ بالا کیفیت ہو تو وہ کسی عورت کو حاملہ کرنے کے قابل ہے لیکن اگر اس کی تعداد سے کم ہو تو بانجھ پن ہو جاتا ہے بعض اوقات مردوں میں سیمن منی کے سپرم کی تعداد کم ہونے کے ساتھ ساتھ کمزوری بھی ہوا کرتی ہے ہے اگر مرد بہت جماع کرنے کے اور عورت کے مکمل طور پر ٹھیک ہونے کے باوجود بھی بچہ پیدا نہ کر سکے تو اس ایسے مرد کو بانجھ پن کا مریض کہا جاتا ہے
بانجھ پن کی وجوہات و علامات
- مادہ منویہ میں جراثیم کی تعداد نارمل سے کم ہونے کے باعث
- کمزور جراثیم ہونے کے باعث
- منی پتلی ہونے کے باعث
- فوطوں کی خرابی کے باعث کیونکہ فوطے بچہ پیدا کرنے والے جراثیم پیدا کرتے ہیں
- پراسٹیٹ گلینڈ کی انفیکشن کے باعث
- ٹیسٹوسٹیرون ہارمون لیول کی کمی کے باعث
- جسم کے کسی غدود کی ناقص کارکردگی کے باعث
- فوطوں کا سائز اگر کم ہو جائے تو مردانہ بانجھ پن کی شکایت ہو جاتی ہے
- ڈاکٹر مریض کے اعضاۓ تناسل کا معائنہ کرتا ہے، مادہ منویہ کا تجزیہ لیبارٹری میں کروایا جاتا ہے اور اس کے اندر سپرم کی تعداد دیکھی جاتی ہے تھائی رائیڈ گلینڈ کے ٹیسٹ ٹی3، ٹی4، ٹی ایس ایچ کروانے پر ان گلینڈز کی کارکردگی چیک کی جاتی ہے کیونکہ اگر مندرجہ بالا ہارمونز کا لیول خون میں کم ہوگا تو یہ مردانہ بانجھ پن کا باعث ہوگا اس لیے ضروری ہے کیونکہ اس کی کمی عارضہ کا باعث ہو سکتی ہے
- منی میں سپرم کی تعداد کا کم ہونا یا غیر نارمل ہونا
- جماع کے دوران فوراً انزال ہو جانا
- جماع کے دوران انزال نہ ہونا
- کن پیڑوں کے باعث فوطوں کو نقصان پہنچنے سے سپرم غیر نارمل بنتے ہیں جن کی وجہ سے مردانہ بانجھ پن کا مرض ہو سکتا ہے۔
- اگر ٹی بی شوگر کینسر تھائی رائیڈ گلینڈ کی خرابی ہو تو سپرم غیر نارمل ہو جاتے ہیں جو مردانہ بانجھ پن کا موجب ہوتے ہیں۔
- ذہنی پریشانیاں بھی سپرم کی تعداد اور کوالٹی کو متاثر کردیتی ہیں
مردانہ بانجھ پن کا علاج ہومیوپیتھک ادویات سے
- فاسفورس 6ایکس جب مریض کے اندر جنسی خواہش تو شدت سے موجود ہو لیکن جماع کی طاقت بالکل نہ ہو تو ایسی صورت میں اگر یہ دوا دی جائے تو مردانہ بانجھ پن ٹھیک ہو سکتا ہے
- ایکس ریز 30 مردوں میں خفیہ سوکھ جانے کی وجہ سے اگر بانچپن ہو تو صبح دوپہر شام
- ڈامیانہ، اشواگندھا، اگنس کاسٹس مدر ٹینکچر یہ تینوں ادویات باہم ملا کر دیں مردانہ بانجھ پن میں بہت ہی زیادہ مفید ہیں
- چینیئم سلف 200 نفسانی خواہش کی کمی ہوتی ہے یا نفسانی خواہش بالکل ختم ہو جاتی ہے اس کی وجہ سے مردوں میں بانجھ پن ہو تو یہ دوا بہت اچھا کام کرتی ہے صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- کونیم 30 مردوں میں جب بانجھ پن ہو اور اس کی علامات منی کا فوری اخراج خواہش بڑھ جاتی ہے لیکن عمل کی طاقت نہیں ہوتی خواہش نفسانی کی تحریک کمزور ہوتی ہے صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- سفیلینم سی ایم ماہانہ ایک خوراک اس کے علاوہ نیٹرم میور200 ہفتہ میں ایک بار، کالی فاس 6ایکس اور ایسڈ فاس مدر ٹنکچر صبح شام استعمال کروانے سے بانجھ پن ٹھیک ہو جاتا ہے
- آیوڈم 200 مردوں میں بانجھ پن سکڑے ہوئے اور سوکھے ہوئے خصیوں کی کے ساتھ قوت باہ میں کمی
- گریفائٹس 200 مردوں میں بانجھ پن جماع کے عمل کی طاقت کی کمی مباشرت سے نفرت بغیر ایستادگی کے انزال
- اگر مرد کے جرثومے کمزور ہو یا مردہ ہو ہو تو یہ نسخہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ پہلی خوراک ٹائیفائیڈینم سی ایم پھر ایک ماہ بعد دوسری خوراک کالی فاس سی ایم پھر ایک ماہ بعد زنکم میٹ سی ایم (اگر افاقہ نہ ہو تو یہی عمل پھر دہرائیں) اور اس دوران روزانہ نیٹرم میور اور سلیشیا 6ایکس نہار منہ ایک ایک خوراک یعنی دو دو گولیاں چوس لیا کریں کریں اور دن میں ایسڈ فاس کیو / 1ایکس کے ایک گلاس پانی میں دو قطرے ڈال کر کھانے کے ساتھ گھونٹ گھونٹ کرکے صبح دوپہر شام پئیں
- مرد کے مردہ جرثومے یا کمزور جرثوموں کے لئے یہ والا نسخہ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔جیلسیمییم ، لائیکوپوڈیم 200 پہلے دو دن روزانہ پھر ہفتہ میں ایک بار اور اس کے ساتھ ساتھ ہائی پیریکم ، سمفائیٹم ، سٹیفی سگیریا 30 برابر مکس کر کے روزانہ تین بار اور اسکے ساتھ ساتھ نیٹرم میور، کالی فاس، فیرم فاس 6 ایکس بھی صبح دوپہر شام استعمال کروانے سے مرض کو افاقہ ہوتا ہے
- کن پیڑوں کو کسی علاج سے دبا دیا جائے یا ٹھنڈ لگ جائے تو یہ بیماری ہای تناسلی منتقل ہو جاتی ہے لئے مر جاتے ہیں اور ساری عمر کے لئے اولاد سے محرومی کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے اس کو اپنی جگہ پر لاکر مفید ثابت ہونے والی ادویات ابراٹینم30 پلسٹیلا30 کاربوویج30 یہ تینوں دوائیں صبح دوپہر شام روزانہ استعمال کرنے سے بھی کن پیڑوں کی دبی ہوئی بیماری سے یہ عارضہ لاحق ہونے پر بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں
- بعض اوقات مرد کے اندر اعصابی زودحسی ہوتی ہے جو براہ راست تو بانجھ پن نہیں پیدا کرتی ہے البتہ خصیوں میں بننے والے جرثوموں کی تکمیل مکمل نہیں ہو پاتی اور ان میں جان نہیں پڑتی اگر یہ عارضہ ہو تو اس میں مفید دوائی کالی فاس6ایکس اور فاسفورس3ایکس ہیں انہیں صبح دوپہر شام مسلسل استعمال کروایا جانے سے ایسے بانجھ پن میں واضح طور پر فائدہ ہوتا ہے
مردانہ کمزوری یا نامردی
اگر مرد عورت کے ساتھ صحیح معنوں میں جماع نہ کر سکے تو اسے نامردی کا جائے گا اس کی کئی وجوہات ہیں بعض مریض جماع تو کر لیتے ہیں لیکن اس سے نہ تو عورت کو مکمل تسکین ہوتی ہے اور نہ ہی مرد ذہنی طور پر مطمئن ہوتا ہے جبکہ بعض مریض ایسے ہوتے ہیں جو جماع کر ہی نہیں سکتے۔
وجوہات Etiology
- اگر مرد کا عضو تناسل مکمل طور پر سختی نہ پکڑے تو جماع تسلی بخش نہیں ہوگا
- بعض مریض نفسیاتی طور پر اپنے آپ کو کمزور تصور کرتے ہیں ہیں اور اس وجہ سے وہ جماع کے دوران کمزور پڑ جاتے ہیں
- بعض مریض شکل و صورت کے اعتبار سے اپنی بیوی سے کم تر ہوتے ہیں یا دولت کے اعتبار سے کمزور ہوتے ہیں تو وہ احساسِ کمتری کے باعث بھی تسلی بخش جماع نہیں کر پاتے
- نامردی کی ایک بہت بڑی وجہ ذہنی پریشانی بھی ہوتی ہے
- مسلسل انگریزی ادویات کا استعمال بھی مرد کو جماع کرنے سے قاصر کر سکتا ہے
- بعض اوقات مرد ہر وقت کام کرنے کی وجہ سے تھکاوٹ کا شکار رہتے ہیں اس وجہ سے بھی انہیں نامردی کی شکایت ہو جاتی ہے۔
- شوگر کے مریضوں کی مردانہ قوت کمزور ہوتی ہے
- مردوں میں جنسی خواہش کو پیدا کرنے والا ہارمون ٹیسٹوسٹیرون ان اگر کم ہو جائے تو بھی مرد اپنی مردانہ طاقت میں کمزوری محسوس کرتا ہے اور یہ عمومی طور پر پچاس سال کی عمر کے بعد ہوتا ہے۔
- خون میں جب ایسٹروجن ہارمون کا لیول بڑھ جاتا ہے تو بھی نامردی کی شکایت ہوجاتی ہے اور یہ عام طور پر جگر کی بیماری کی وجہ سے ہوتا ہے
- بعض اوقات نفسیاتی وجہ بنتی ہے کہ مرد کو اپنی بیوی سے اتنا لگاؤ نہیں ہوتا جس کی وجہ سے وہ اپنی بیوی کے پاس جب آتا ہے تو وہ جماع کو احسن انداز سے نہیں کر پاتا لیکن رات میں سوتے وقت اس کے عضو میں ایستادگی آتی ہے تو اس کو ہم نفسیاتی مسئلہ کہیں گے لیکن اگر رات کو سوتے وقت بھی ایستادگی نہ ہو تو ایسی صورت میں ہم اس کو نامردی کہیں گے اور مریض کی مکمل ہسٹری لینے کے بعد ہی اس کا علاج کیا جائے گا
- اس کے علاوہ ہر انسان کا مزاج مختلف ہوتا ہے ہے بعض لوگ لوگ ہفتے میں ایک بار جماع کرتے ہیں اور بعض مرد دو مرتبہ جماع کر کے مطمئن ہوجاتے ہیں اور بعض مرد روزانہ کرنے کے خواہشمند رہتے ہیں تو اس چیز کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے
- تھائی رائیڈ گلینڈ کا ہارمون اگر خون میں زیادہ ہو جائے تو نامردی ہو جاتی ہے لیکن متعلقہ کہ ان کا علاج کرنے سے یہ نامردی دور بھی ہو جاتی ہے
- خون میں شوگر لیول کو دیکھنا چاہئے تاکہ شوگر کے شک کو دور کیا جا سکے تھائی رائیڈ گلینڈ کے ہارمون کو چیک کرنے کے لئے لیے ٹیسٹ کروائے جائیں خون میں سرخ ٹیسٹوسٹیرون کو چیک کرنا چاہیے کی مرتبہ یہ تمام ٹیسٹ نارمل ہونے کے باوجود نامردی کا اجلاس ہوتا ہے اس لئے مریض کی مکمل ہسٹری لینی چاہیے اور پھر علاج کرنا چاہیے
ہومیوپیتھک ادویات سے نامردی یا مردانہ کمزوری کا علاج
- ایگنس کاسٹس مدرٹنکچر مرد کے اعضاء تناسل میں ایستادگی نہ ہو اور خواہش بھی ختم ہو چکی ہو یا جنسی طاقت کے غلط استعمال کی وجہ سے قبل از وقت بڑھاپا آ جائے یا بار بار سوزاک ہونے کی وجہ بھی ساتھ ہو، مردوں میں دھات گرنے کی وجہ سے بھی نامردی ہو اور خفیہ ٹھنڈے سوچے ہوئے اور سخت ہو ہو عضو تناسل چھوٹا ہو اعصابی لوگوں میں یا اعصابی غیر شادی شدہ مردوں میں گھبراہٹ ہو کہ وہ شادی کے بعد کہیں نا کام ہی نہ ہو جائیں تو یہ دوا دس قطرے کی خوراک ایک دو گھونٹ پانی میں ملا کر دیں یا 200 کی طاقت میں روزانہ دو یا تین بار استعمال کروائی جائے
- فاسفورس200 اعضاۓ تناسل کی نسوں کے فالج کی وجہ سے نامردی ہو تو یہ دوا بہت ہی کارگر ہوتی ہے
- آرنیکا 200 چوٹ لگ جانے کی وجہ سے نامردی پیدا ہوجائے تو آرنیکا واحد میڈیسن ہے
- اناکاڈیم 1ایم اگر مریض نفسیاتی طور پر اپنے آپ کو نامردی سمجھتا ہے تو یہ دوا بہت اچھا کام کرتی ہے
- ہائیپریکم200 ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ لگ جائے اور اس سے نامردی پیدا ہوجائے تو ہائی پیریکم بہت اچھی میڈیسن ہے
- اگریکس200 نامردی جبکہ خواہش نفسانی کی زیادتی ہمبستری کے وقت تمام کوششوں کے باوجود عضوتناسل میں ایستادگی نہ ہو اور خیال ہی چھوڑ دے طاقت اور جماع کا عمل کم یا نہ ہونے کی برابر ہو
- میوریاٹیک ایسڈ 200 نامردی ہو ایستادگی بالکل ختم ہو جائے اعضاء تناسل میں کمزوری قضیب ڈھیلا ڈھالا ہو کر لٹک جائے
- اونوسموڈیم مدر ٹنکچر نفسیاتی نامردی ہو یا جماع کی خواہشں ہی نہ ہو مرد کے اعضاء تناسل کی ایستادگی میں کمی ہو اور سرعت انزال کا مسئلہ بھی ہو یا عورتوں میں دبی ہوئی جنسی حس پائی جائے تو یہ دوا مدر ٹنکچر میں دس قطرے ایک دو گھونٹ پانی میں ڈال کر روزانہ دن میں دو بار استعمال کروائی جائے
- کاربونیکم سلف 200 بالکل ہی نامردی ہو ایستادگی ختم ہو گئی ہو اگر تھوڑی بہت ہو بھی تو ہمبستری کے وقت فوراً ہی انزال ہو جائے اور ایستادگی ختم ہو جائے
- کونیم200 کافی عرصہ تک ک اپنی بیوی سے دور رہا ہو اور جماع نہ کیا ہو تو ایسی صورت میں اگر نامردی ہو جائے تو یہ دوا بہت اچھی ہے
- ارجنٹم نائٹریکم1ایم صبح، شام نامردی کے ساتھ ساتھ ساتھ قضیب بھی سکڑ جائے
- سٹافی سگیریا 10 ایم بیوی سے نامردی اور غیر عورت سے مردانگی ہو تو اس دوا کی صرف ایک خوراک ہر پندرہ دن کے بعد دینے سے خاطر خواہ فائدہ ہوتا ہے
- سبل سارولاٹا مدر ٹنکچر عمومی طور پر پر نفسیاتی خواہش کم ہوجاتی ہے ایسی نامردی کے لیے خاص دوا ہے جو مشت زنی کی زیادتی یا کثرت جماع سے پیدا ہوجائے اور خصیے سکڑ چکے ہو
- ایکس ریزX-Rays 200 مردوں اور عورتوں میں میں جنسی خواہش اور طاقت نہ رہے مردوں میں خصیوں کا سوکھ جانا اور عورتوں میں خصیتہ الرحم کا سوکھ جانا اس کی وجہ سے اگر نامردی ہو تو یہ دوا بہت اچھی ہے
- بوفورانا 200 نامردی کے لیے ایک بہت ہی آزمودہ دوا ہے ایک طرح کا ٹانک ہے یہ
- نیوفرلوٹیم مدر ٹینکچر جنسی خواہش کی مکمل طور پر ختم ہو جائے اور مرد کا اعضائے تناسل ڈھیلا ڈھالا اور سکڑا ہوا ہو تو اس دوا کے 20-10 قطرے ایک دو گھونٹ پانی میں ڈال کر روزانہ صبح دوپہر شام استعمال کرنا چاہیے
- سلیکس نائگرا مدر ٹنکچر مشت زنی یعنی جلق کی وجہ سے نامردی پیدا ہوجائے اور دھات زیادہ گرے جسم اورجان بہت زیادہ کمزور ہو چکے ہوں
- لائیکو پوڈیم ایم 1 ایم/ 10 ایم نامردی کی ایسی حالت میں مرد کے اعضاء تناسل میں ایستادگی کی طاقت نہ ہو سرعت انزال کی شکایت ہو پروسٹیٹ غدود بڑھے ہوئے ہوں بڑھاپے قبل از وقت آجائے نامردی بوڑھے لوگوں میں پائی جاتی ہو تو اس دوا کو 1ایم یا 10 ایم کی طاقت میں لمبے وقفے کے بعد استعمال کرنا چاہیے
- ماسکس مدر ٹینکچر شوگر کی وجہ سے نامردی ہو تو یہ دوا کام آتی ہے اور نہ پانچ قطرے صبح دوپہر شام تھے
- کیوپرم میٹ 3ایکس 30 جب تک کے باعث نامردی ہو جائے تو یہ دوا بھی بہت مفید ہے
- سیلینیم 200 مباشرت کرتے وقت بڑھی ہوئی خواہش کے ساتھ جنسی عمل کی قابلیت کم ہو اور مرد کے اعضاء تناسل ڈھیلا پڑ جائے یا جنسی طاقت کی کمی کے ساتھ شہوت پرستی کے خیالات پائے جاتے ہوں مباشرت کے بعد چڑچڑا پن ہو منی قطروں کی صورت میں گرے بغیر بو کے اور پتلی ہو پیشاب کے دوران منی کے قطرے آئیں تو 200 کی طاقت میں روزانہ دو بار استعمال کرنا چاہیے
- لیسیتھیں 3 ایکس یہ دوا مرد اور عورت میں جنسی خواہش کو اجاگر کرتی ہے اور مردوں میں تناؤ کو بہتر کرتی ہے
- کلیڈیم 200 نامردی کی ایسی حالت میں جب جنسی جذبات کے دوران مردانا عضو تناسل ڈھیلا ڈھالا ہو آدھی رات کی نیند کی حالت میں تو استادگی آئے لیکن جاگنے پر ختم ہو جائے یا عورت کے قریب جانے پر غلبہ شہوت نہ ہو اور منی کا اخراج ہو جائے تو 200 کی طاقت میں روزانہ دو بار استعمال کرنا چاہیے
- کالی بروم30 اگر فوطوں کی خرابی ہو اور سفلس کا مرض ہو تو اس کے باعث نامردی ہو جائے یا مردانہ طاقت کم ہو جائے تو یہ دوا بہت اچھا کام کرتی ہے
- ٹریبولس ٹریسٹس مدر ٹنکچر نامردی زیادہ عمر کے لوگوں میں جب حد سے زیادہ جنسی فعل کرنے سے ہو یا پیشاب کے کے غیر ارادی طور پر اخراج بھی ہو تو اس دوا کے مدر ٹینکچر کے 10 قطرے ایک دو ایک دو گھونٹ پانی میں ملا کر روزانہ صبح دوپہر شام استعمال کرنا چاہیے
- تھوجا 10ایم جو لوگ شادی سے اس وجہ سے ڈرتے ہیں کہ وہ جماع کے قابل نہیں ہے تو انہیں یہ دوا ہر پندرہ دن کے بعد دینی چاہیے
- یوہمبینم مدر ٹنکچر ایسی نامردی جس میں اعصابی ضعف پایا جاتا ہو یا جنسی اعضاء کی اجناع خون والی حالت ہو تو یہ دوا بہت ہی کارامد ہے یہ جنسی اعضاء کو پرجوش کرتی ہے اسکے استعمال سے مرد کے اعضاء میں دیرپا ایستادگی آ جاتی ہے اس دوا کے مدر ٹنکچر کے 10 قطرے ایک گھونٹ پانی میں اور دن میں تین بار استعمال کرنا چا ہیے لیکن اگر پیٹ میں ہمیں کوئی ورم ہو تو پھر اس کا استعمال ہرگز نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ نقصان دہ ہو سکتی ہے
- ایسڈ فاس200 جنسی طاقت میں کمی ہونے کے ساتھ ساتھ نامردی بھی پائی جاتی ہے۔ خصیے پھولے ہوئے ہوں عورت کے قریب جاتے ہی مرد کے اعضاۓ تناسل ڈھیلے پڑ جائیں خواب میں احتلام ہوجائے یا بار بار بہت زیادہ مقدار میں پانی یا دودھ کے رنک جیسا پیشاب کا اخراج ہو تو اس کو 200 کی طاقت میں روزانہ دو بار استعمال کرنا چاہیے
- نکس وامیکا 3ایکس عیاشی والی اور غیر فطری زندگی جس میں مریض منشیات یا شراب وغیرہ پینے کا عادی ہو تو اس وجہ سے اس کی مردانہ طاقت کمزور ہو جائے تو یہ دوا دینے سے نہ صرف یہ مسئلہ حل ہو جاتا ہے بلکہ مریض کا ہاضمہ ڈپریشن بھی درست ہو سکتا ہے
نامردی کے لیے ہومیوپیتھک کمبینیشن
- سلیکس نگرا ، سبل سرولاٹا ان دونوں دواؤں کو برابر مکس کرکے دس سے پندرہ قطرے دن میں دو بار یار کچھ دن تک استعمال کروایا جائے
- ایونا سٹائیوا ، الفالفا ، ایگنس کاسٹس، سلیکس نگرا ، ایسڈ فاس جن سنگ ، ڈامیانہ ، یوہمبینم مدر ٹینکچر ان آٹھوں ادویات کو مکس کرکے 10 -15 قطرے دو گھونٹ پانی میں استعمال کروایا جائے
- فیرم فاس، کلکیریافاس، کالی فاس، نیٹرم فاس، نیٹرم میور یہ ساری 3ایکس اور سلیشیا 12ایکس برابر مکس کرکے دن میں تین بار دینے سے بہت اچھے نتائج ملتے ہیں
- ایسڈ فاس، ایگنس کاسٹس، نیوفرلوٹیم مدر ٹینکچر ان تین ادویات کو ملا کر کر دن میں تین مرتبہ دس قطرے ایک دو گھونٹ پانی میں ملا کر دیے جائیں
- سلیکس نگرا، ڈامیانہ، ٹریبولس ٹریسٹرس مدر ٹنکچر ان ادویات کو ملا کر ایک گھونٹ پانی میں دن میں تین بار دیاجائے
جماع کے مسائل
جماع ایک ایسا عمل ہے جو قدرتی طور پر مرد اور عورت کی نفسانی ضرورت اور حصول اولاد کا ذریعہ ہے اس اگر کوئی خرابی پیدا ہو جائے تو زندگی بے لطف ہو جاتی ہے اور انسان ڈپریشن کا شکار بھی ہو جاتا ہے جس سے کئی خاندانی مسائل پیدا ہو جاتا ہیں۔
جماع کی شدید خواہش مردوں میں
- کلیڈیم 200 مردوں میں ہر وقت نفسانی خواہش کا خیال دماغ پر چھایا رہتا ہے
- فاسفورس 200 اعصابی مزاج کے لوگوں میں خواہش نفسانی کی بہت زیادتی ہوجاتی ہے
- پکرک ایسڈ 30 نفسانی خواہش کی بہت زیادہ زیادتی ہر وقت، ایستادگی فورا قائم ہو جائے صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- ہایوسائمس30 خواہش نفسانی کی زیادتی پاگل پن کی حد تک کہ آدمی ننگا بھی ہو جائے صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- کالی بروم 30 خواہش نفسانی کی زیادتی خصوصاً رات کو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- نکس وامیکا200 عیاش مزاج آدمیوں میں خواہش نفسانی کی زیادتی دوپہر اور رات کے وقت استعمال کروائیں
- سٹافی سیگریا 200 مردوں میں خواہش نفسانی یعنی جماع کی خواہش ہر وقت دل میں جاگتی رہے صبح و شام استعمال کروائیں
- انتھرم 30 خواہش نفسانی کی بہت زیادتی کے حلال اور حرام کی تمیز بھی نہ رہے صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
جماع کی خواہش کی کمی مردوں میں
- اگریکس30 جماع سے بہت زیادہ نفرت ہو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- گریفائٹس200 مباشرت سے نفرت صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- فلورک ایسڈ 30 مردوں کو عورتوں سے نفرت ہو اس وجہ سے انہیں جماع سے بھی نفرت ہو جائے صبح دوپہر شام استعمال کروائیں۔
- سیلینیم 200 جماع سے نفرت خواہش بھی نہ ہو اور اگر ہو بھی تو بالکل بے لطف صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- بورکس 200 جماع سے نفرت بالکل خواہش نہ ہو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- پکرک ایسڈ 30 مردوں میں جماع کی خواہش ہی نہ ہو تو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
جماع بے لطف
- اگریکس200 اس کے باوجود بھی خواہش بہت زیادہ ہو لیکن پھر بھی جماع میں کوئی لطف نہ آئے حتیٰ کہ انزال کے وقت بالکل مزہ نہ آئے یہ حالت اعصابی مریضوں میں ہوتی ہے جن میں ریڑھ کی کمزوری ہوتی ہے صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- گریفائٹس 200 جماع کے دوران انزال بالکل ہی بے لطف ہو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- اناکارڈیم 200 جماعت سے کوئی لوٹنا ہے انزال بالکل بے مزا ہو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- بوریکس 30 جماع میں کوئی مزہ نہ آئے انزال بالکل بے لطف ہو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- بوفو رانا 200 انزال بہت جلی اور بالکل بے لطف ہو صبح دوپہر شام استعمال کریں
- سیلینیم 200 جماع کی خواہش ہی نہ ہو اگر ہو بھی تو بے لطف ہو صبح شام استعمال کروائیں
- سیپیا 200 جماع کے دوران منی جلدی سے خارج ہو جائے اور کوئی لطف نہ آئے
- بربیرس ولگیرس 30 جماع کے دوران لطف بالکل تھوڑے وقت کے لیے ہو
جماع کے بعد کمزوری
- اگاریکس 30 ہر جماع کے بعد پسینہ کی زیادتی کے ساتھ سر درد، کمر درد، کمزوری جو کئی دنوں تک رہے، عورتوں میں کمزوری اور غشی ہو تو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- کلکیریاکارب 30 جماع کے بعد کئی دنوں تک کمزوری کمزوری سے ٹانگیں کانپتی ہوں تو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- لائیکوپوڈیم 30 جماع کے بعد اگلے دن تک کمزوری اور جسمانی گراوٹ محسوس ہو تو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- چائنا 200 جماع کے بعد دماغی اور جسمانی کمزوری کاہلی اور سستی اور خون کی کمی ہو تو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- سلیشیا 30 جماع کے بعد کمزوری کہ نڈھال ہو جائے اور جسم میں ایسے درد ہو کہ جیسے چوٹ لگی ہوئی ہو
- گریفائٹس 30 جماع کے بعد ٹانگیں سرد سستی اور نڈھال ہو جائے ٹانگیں سرد اور پسینہ کی زیادتی ہو تو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- سیپیا 200 جماع کے بعد گھٹنوں میں کمزوری کا احساس ہو تو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- ڈیسکوریا 200 گھٹنوں اور ٹانگوں میں شدید کمزوری کا احساس ہو تو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- وسکم البم 6 ایکس دوران جماع اگر سانس پھول جاتا ہو اور دھڑکن تیز ہو جائے تو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- کالی بائیکروم 30 جماع کے بعد اس طرح سانس پھول جاتا ہو کہ جیسے دمہ کی سی کیفیت ہو تو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- کالی آئیوڈائیڈ 200 جماع کے بعد یا دوران جماع مقعد میں اینٹھن ہوں تو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- ایسڈ فاس 30 جماع یا احتلام کے بعد بہت زیادہ کمزوری محسوس ہوتو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
سرعت انزال اور ہومیوپیتھک علاج
اگر جماع کے دوران مرد کا مادہ منویہ تیس سیکنڈ سے پہلے خارج ہو جائے تو اس کنڈیشن کو سرعت انزال کہتے ہیں بعض اوقات مرد دخول کرنے سے قبل ہی ڈسچارج ہو جاتا ہے اور اس سرعت انزال کے باعث عورت کی جنسی تسکین نامکمل رہ جاتی ہے
- سیپیا 200 جماع کے دوران منی جلدی سے ہی خارج ہو جاتی ہے اور کوئی لطف نہیں آتا
- سیلینیم 200 جماع کے دوران منی فوری خارج ہو جاتی ہے منی پتلی ہوتی ہے اور اس میں کوئی قدرتی بو نہیں ہوتی
- سارسپریلا 200 جماع کے دوران ذرا سی اکساہٹ سے ہی منی فوری خارج ہو جاتی ہے
- بورکس 200 جماع کے دوران منی جلدی خارج ہو جاتی ہے منی پانی کی طرح پتلی ہوتی ہے
- فاسفورس 200 جماع کے دوران منی فوری خارج ہو جائے
- نیٹرم کارب 200 عورت یا بیوی کو چھونے سے نفسیاتی اکساہٹ فورا ہی پیدا ہوا اور فورا ہی منی کا اخراج ہو جائے
- کونیم 200 عورتوں کے قریب بیٹھنے سے ہی بات چیت کرنےسے ہی یا چھونے سے ہی فورا ہی منی خارج ہو جائے
- کاربونیم سلف200 جماع کے دوران فورا منی خارج ہو جاتی ہے
- کلیڈیم 200 عورتوں کو دیکھنے سے یا ان کے قریب آنے سے ہی فور منی خارج ہو جاتی ہے
- بوفورانا 200 جماع کے دوران فوراً منی خارج ہوجائے اور کوئی مزہ بھی نہ آئے
- گریفائٹس200 جماع کے دوران بغیر ایستادگی کے ازخود منی کا اخراج ہوجاتا ہے
- اونوسموڈیم 200 مسلسل خواہش نفسانی کی تحریک جماع کے وقت منی کا فوری خراج
- لائیکو پوڈیم200 جماع کے دوران قوت ایستادگی نہ ہو اور منی فوری خارج ہو جائے
- کوبالٹم 200 جماع کے دوران بغیر استادگی کی منی کا اخراج ہو جاتا ہے
- بربرس ولگرس 30 جماع کے دوران منی کا اخراج بہت جلد ہو جاتا ہے
- زنکم میٹ 30 جماع کے دوران یا تو منی خارج ہی نہیں ہوتی یا بہت جلدی خارج ہوجاتی ہے صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
سرعت انزال کی علامات، وجوہات
- یوں تو شادی کے شروع میں سرعت انزال کا ہونا نارمل تصور کیا جاتا ہے لیکن اگر یہ عمل مسلسل جاری رہے تو یہ عمل ایک مرض کہلاتا ہے
- مادہ منویہ اگر بہت زیادہ پتلا ہو تو اس کے باعث بھی سرعت انزال ہو جاتا ہے
- مرد کو اگر کوئی نفسیاتی مسئلہ گھبراہٹ یا کوئی پریشانی ہو تو بھی وہ جلد ہی ڈسچارج ہو جاتا ہے
- ڈر یا خوف بھی سرعت انزال کی شکایت کا باعث بن سکتے ہیں
- بعض اوقات کام کی تھکاوٹ کی وجہ سے بھی ایسا ہوتا ہے
- اگر جماع کا عمل پر سکون ماحول اور آرام سے نہ کیا جائے اور عجلت میں کیا جائے تو بھی سرعت انزال ہو جاتا ہے
سرعت انزال کے لیے ہومیوپیتھک کمبینیشن
- سلفر200 ، زنکم میٹ200 باری باری ہفتہ میں دو بار دیں
- سلفر200, آرنیکا 200 ملا کر رات کو سونے سے پہلے۔ شروع کے تین دن روزانہ اور پھر ہفتہ میں ایک بار دیں
- نیٹرم فاس 6 ایکس، کالی فاس 6ایکس دو دو گولیاں دن میں تین بار
جلق، مشت زنی یا خود لذّتی کے بد اثرات
- ایوینا سٹائیوا مدر ٹنکچر جلق سے پیدا ہونے والی دماغی اور اعصابی کمزوری کے لیے بہت مفید ہے گرم پانی میں استعمال کریں دس سے پندرہ قطرے صبح دوپہر شام
- کوکا 6 ایکس جلق یا جماع کی زیادتی کی وجہ سے جسمانی اور اعصابی کمزوری، دماغ کو دماغی کام کرنے کے لیے مرکوز نہ کر سکے صبح دوپہر شام شام استعمال کروائیں
- آرنیکا 200 جلق کی وجہ سے سے عضو مخصوص میں کمزوری اور اس کی وجہ سے نامردی
- گریشی اولا30 جلق یا انگشت زنی کے بے حد خواہش خاص طور پر عورتوں میں عورتوں کی انگشت زنی اور خواہشات نفسانی کی بےحد زیادتی کی بہترین دوا ہے
- ارجنٹم میٹلیکم 30 جھلک کی عادت اور اس عادت کے نتیجے میں میں پیدا ہونے والے برے اثرات کو دور کرنے کے لیے صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- اوری گینم 30 مشت زنی یا انگشت زنی کی بے حد خواہش ہر وقت دماغ میں شہوانی خیالات قائم رہتے ہیں
- کاربوویج 200 اگر رات کو لیٹنے پر پر مریض کو جلق کی خواہش پیدا ہوئے تو کاربوویج سے یہ عادت چھوٹ جاتی ہے
- کلکیریا فاس30 جلق کی عادت کے مریضوں کے لیے یہ بہت مفید دوا ہے اس کے مسلسل استعمال سے یہ عادت چھوٹ جاتی ہے اور کمزوری بھی دور ہو جاتی ہے
- اسٹیلاگو 30 جلق کی نہ رکنے والی بے حد خواہش مریض اس دوا سے نہ صرف یہ بری عادت چھوڑ جاتا ہے بلکہ تندرست بھی ہو جاتا ہے
- سٹافی سیگیریا 200 جلق کی بری عادت کو چھڑوانے کی بہترین دوا ہے اس دوا کے مریض تنہائی پسند ہوتا ہے اکیلا رہنا چاہتا ہے اور تنہائی کی جگہ ڈھونڈتا رہتا ہے۔ جلق کے بعد کے اثرات کو دور کرتی ہے صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- پکرک ایسڈ 30 جلق کے لئے مجبور ہو شدید ایستادگی ہو اور شدید شہوانی خواہش ہو
جلق یا مشت زنی کے لیے ہومیوپیتھک کمبینیشن
بوفو رانا 30 ، کلیڈیم 30 یہ دونوں دوائیں دن میں تین بار اور پھر یہی دوائیں 200 کی طاقت میں ہفتہ میں دو بار اور پھر یہی دوائیں 1ایم کی طاقت میں دسویں دن اور پھر ایک بار بیس دن کے بعد اور پھر 10ایم کی طاقت میں ایک ماہ کے وقفے سے استعمال کروائیں
منی کے مسائل
منی میں خون آئے
- کینتھرس ،مرک سال 30 اگر منی میں خون ملا ہوا ہو تو یہ دونوں دوائیں بہت اہم ہیں لیکن مریض کو اس کی بقیہ علامات کے مطابق صرف ایک دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
منی پانی کی طرح پتلی
- بوریکس 30 منی پانی جیسی جماع کے دوران منی کا اخراج جلدی ہو جائے تو یہ دوا بہت اہم ہے صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- سیلینیم 30 منی پانی جیسی پتلی ہو اور اس میں قدرتی بو بھی نہ ہو تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- ایگنس کاسٹس 30 پانی جیسی پتلی اور کم بھی ہو تو صبح دوپہر شام یہ دوائی استعمال کروائیں
- سیپیا ، نیٹرم فاس 30 منی پانی جیسی پتلی ہو تو یہ دونوں دوائیں بہت اہم ہے لیکن مریض کو اس کی علامات کے مطابق صرف ایک دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- ایوینا سٹائیوا مدر ٹنکچر منی پتلی ہو جائے اور عضو تناسل میں کمزوری ہو تو یہ دوا دس سے پندرہ قطرے صبح اور شام مریض کو استعمال کروائیں
منی سیلان یا دھات گرنا
- اگاریکس 200 جریان منی اور جانگوں میں اور ٹانگوں میں درد اور کمزوری اگر ہو تو مریض کو صبح و شام استعمال کروائیں
- کالی بروم 30 منی کا اخراج نوجوان لوگوں میں جن میں نفسانی خواہش زیادہ ہو تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- ایگنس کاسٹس 200 منی پانی جیسی پتلی اور مسلسل ضائع ہوتی رہے تو صبح و شام اس دوا کا استعمال بہت مفید ہے
- کونیم 200 منی کا اخراج بغیر ایستادگی کے، عورتوں کو صرف دیکھنے یا بات چیت کرنے سے ہو تو یہ دوا صبح و شام استعمال کروائیں
- سیلینیم 200 رات نیند کے دوران منی کا اخراج ہو تو صبح شام استعمال کروائیں
- پکرک ایسڈ 30 منی کا ضائع ہونا شہوانی خواہش کی زیادتی کے ساتھ ایسے عوارض میں یہ دوا استعمال کروائیں صبح دوپہر شام
- ڈجی ٹیلیس30 منی ضائع ہوتی رہے جس کی وجہ سے بے حد کمزوری اور دل کی تکالیف ہوں تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- ایوینا سٹائیوا مدر ٹنکچر منی کا ضائع ہونا منی پانی کی طرح پتلی عضو تناسل کی کمزوری ہے ایسی حالت میں دس سے پندرہ قطرے گرم پانی میں صبح اور شام استعمال کروائیں
- نیوفر لوٹیم مدر ٹنکچر دھات کا گرنا، منی کا ضائع ہونا پیشاپ یا پاخانہ کے دوران ایسی حالت میں 10 سے 15 قطرے صبح دوپہر شام 2 گھونٹ پانی میں ڈال کر استعمال کروائیں
- تھوجا مدر ٹینکچر منی کے ضائع ہونے کی پرانی بیماری جو ٹھیک ہونے پر نہ آرہی ہو تو پانچ قطرے صبح دوپہر شام پانی میں ڈال کر دیں
- چائنہ 30 دھات گرنے یا احتلام کی وجہ سے کمزوری ہو تو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
احتلام
- آرنیکا 200 ایک رت میں کئی بار احتلام ہو جائے تو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- کالی بروم ، فاسفورس ، پیٹرولیم ، کلکیریاکارب 30 اگر احتلام بار بار ہو تو ان چاروں ادویات میں سے مریض کی علامات کے مطابق کوئی ایک دو ا استعمال کروائیں
- ایلومینا 200 تقریباً ہر رات ہی احتلام ہو جائے اور اگر دوپہر میں بھی سو جائے تو بھی احتلام ہو جائے تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- امونیم کارب 200 احتلام روزانہ رات میں ہو جائے تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- چائنا 6ایکس پیٹ کی خرابی آلات تناسل کی تیزی کی وجہ سے کمزوری کے ساتھ احتلام ہو جائے تو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- پکرک ایسڈ 30 گندے خیالات اور نفسانی خواہشات کی شدت کی وجہ سے احتلام ہو تو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- زنکم میٹ30 بغیر شہوانی خواب کے رات میں احتلام ہو جاتا ہو تو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- نکس وامیکا 30 جب ہاضمہ خراب ہو پیٹ میں اپھارہ ہو اور قبض بھی ہو اور احتلام ہو جائے تو دوپہر اور شام استعمال کروائیں
- کونیم 200 نفسانی خواہش اتنی زیادہ ہو کہ عورت کو دیکھتے ہی انزال ھو جائے
- کلیڈیم 200 شہوانی خواب کے بغیر ہی احتلام ہو جائے تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- ارجنٹم میٹلیکم 30 بغیر شہوانی خواب کے روزانہ احتلام ہو جائے تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- ماسکس 30 نفسانی خواہش کی شدت مگر احتلام بغیر استادگی کے ہو جائے
- اسٹیلاگو 30 ہر روز احتلام بھی ہو جائے اور نفسانی خواہش اتنی زیادہ کی عورتوں سے بات کرتے ہوئے ہی انزال ہو جائے تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- تھوجا مدر ٹنکچر جب منی بدبودار ہو اور احتلام کی زیادتی ہو تو 5 قطرے صبح شام استعمال کروائیں
- سائکوٹا وی 30 بغیر شہوانی خواب کے ایک رات میں کئی بار احتلام ہو جائے تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- ہیمامیلس 30 مریض کو پتہ بھی نہ چلے اور احتلام ہو جائے کرتا ہے ایسی صورت میں صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- مرکسال 30 رات کو احتلام ہو جائے جس میں خون ملا ہوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- ایسڈ فاس 6ایکس شدید کمزوری جس کی وجہ سے احتلام ہو جایا کرے تو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- لیڈم پال 30 رات میں احتلام ہو جایا کرے پانی جیسا اور خون ملا ہوا ہو کمزوری اتنی زیادہ کہ چلنا بھی مشکل ہو تو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- بوفو رانا 30 احتلام اگر بغیر احساس کے ہو جائے تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- نیٹرم فاس 6 ایکس احتلام کی کثرت ہو تو یہ دوا بہت مفید ہے صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- زنکم پکرم 6 ایکس احتلام اور منی کا از خود نکل جانا اگر مریض میں ایسی علامات پائی جاتی ہوں تو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- انڈییم 30 احتلام رات میں دو دو مرتبہ تین تین چار چار رات مسلسل ہوتا رہے اور رات کے وقت بغیر احساس کے احتلام ہو جائے آئے تو یہ دوا صبح شام استعمال کروائیں
- تھائی مول 6 ایکس رات میں احتلام جس میں زیادہ مقدار میں منی کا اخراج ہو اور شہوانی خوابوں کے ساتھ ہو تو یہ دوا بہت مفید ہے صبح دوپہر شام استعمال کریں
- بوریکس 30 احتلام کے دوران منی کے اخراج میں منی کی نالی میں کاٹنے والا درد ہو تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- کالی فاس 30 رات میں احتلام کے دوران منی کے اخراج میں درد بغیر ایستادگی کے اگر ایسی حالت ہو تو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- کلیمیٹس 30 احتلام کے دوران پیشاب کی نالی میں جلن اور درد ہو تو یہ دواعا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- آرسینیکم البم 30 رات میں احتلام شہوانی خواب یا بغیر خواب کے ہو تو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- اناکارڈیم 30 احتلام ہو بغیر خواب کے ہو تو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- ماسکس 30 بغیر ایستادگی کے احتلام ہو جایا کرے تو یہ دوا مفید ہے
جریان مذی
- زنکم میٹ30 مذی کا زیادہ مقدار میں اخراج بغیر کسی وجہ کے پاخانہ کے دوران مذی کا اخراج ہو
- سیپیا 30 اگر مذی کا اخراج پیشاب کرنے کے بعد ہو تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- میگنیشیا کارب 30 ریاح کے اخراج کے وقت مذی کا اخراج ہو تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- پٹرولیم30 پیشاب کے دوران مذی کا اخراج ہو تو یہ دوا بہت کارگر ہے صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- سیلینیم 200 استادگی کے بغیر مذی کا اخراج ہو اور مذی کا اخراج سونے کے دوران بیٹھے رہنے پر اور چلتے رہنے پر اور پاخانہ یا پیشاب کرنے کے بعد ہو تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- فاسفورس 30 مذی کا اخراج جوان اور سے بات کرتے ہوئے ہو تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- ایگنس کاسٹس 200 مذی کا بار بار اخراج پاخانہ پر زور لگانے پر مذی کا اخراج ہو تو یہ دوا استعمال کریں صبح دوپہر شام
- کونیم200 مذی کا اخراج سے بوس و کنار کرنے پر مذی کا اخراج نفسانی خیال کے دوران مذی کا اخراج پاخانہ کرنے پر ہو تو یہ دوا صبح شام استعمال کروائیں
- ایسڈ فاس ، ایلومینا 200 مذی کا اخراج سخت پاخانہ کرتے وقت ہو تو ان دونوں دواؤں میں سے علامات کے مطابق کوئی ایک دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- امونیم کارب 200 مذی کا اخراج ہر پاخانے کے بعد ہو تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- انا کارڈیم 30 مذی کا اخراج سخت یا نارمل پاخانے کے ساتھ یا پیشاب کے بعد ہو تو صبح دوپہر شام یہ دوا استعمال کی جائے
- سلفر 30 مذی کا اخراج اگر پاخانہ کے بعد یا پیشاب کے بعد ہو تو صبح نہار صرف ایک خوراک دیں
- کلکیریا کارب30 مذی کا اخراج پاخانہ اور پیشاب کے بعد ہو تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- اورم میٹ 30 اگر مذی کا اخراج بالکل ڈھیلے عضو تناسل سے ہو تو تو یہ دوا صبح و شام استعمال کروائیں
- سلیشیا 30 اگر مذی کا اخراج ہر پاخانہ کے ساتھ ہو تو صبح دوپہر شام یہ دوا استعمال کروائیں
- کلکیریافلور 30 مذی کا اخراج اور منی کا مسلسل اخراج ڈھیلے ڈھالے خصیوں کے ساتھ ہو تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- یوفربیم 30 شہوانی خواہش کے آتے ہی مذی کا اخراج ہو اور یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- ڈامیانہ مدر ٹنکچر مذی کے اخراج کی دیرینہ شکایت ہو تو اس دوا کے پندرہ سے بیس قطرے صبح دوپہر شام دو گھونٹ پانی میں ڈال کر استعمال کروائیں
- سبل سیرولیٹا 3 ایکس مذی کا اخراج میں یہ دوا بھی بہت کارگر ثابت ہوتی ہے صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
سوزاک
- سارسپریلا 30 سزا کی ایک بہت خاص دوا ہے پیشاب میں جلن پیشاب کے بعد ہوتی ہے اور کھڑے ہوکر پیشاب کرنے سے آرام محسوس ہوتا ہے یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- کنابس سٹائیوا 30 سزا کی شروعات میں جب پیشاب کرتے وقت پیشاب کی نالی میں تیس اور جلن ہوتی ہے شدید درد مریض ٹانگیں پھیلا کر چلے پیشاپ کی نالی کو چھونے یا دبانے سے شدید درد ہو۔ تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- اگاریکس 30 دیرینہ سوزاک اور پیشاب کی نالی سے رطوبت کا اخراج ہو تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- کینتھرس30 پیشاپ سے پہلے ، پیشاپ کرتے وقت اور بعد میں پیشاپ کی نالی میں اور مثانہ میں شدید درد اور جلن ہو قطرہ قطرہ ہو یا پیشاب رک جائے یا پیشاب کا ایک قطرہ نکلنے پر بھی مریض بے چین ہو جائے اور چلائے کبھی کبھی خون بھی نکلے تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- الیومن 200 دیرینہ سوزاک جس میں بغیر درد کے زرد رنگ کے رفیق مادے کا اخراج ہو تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- کلیمیٹس 30 پیشاپ قطرہ قطرہ ہو زور لگانا پڑے پیشاپ کرتے وقت شدید جلن ہو پیشاب کی نالی میں زخم ہوں سوزاک کے دوران خصیوں میں ورم ہو اور درد ہو اور اوپر کی طرف کھینچتے ہوئے ہوں تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- ایلومینا200 پیشاب کرتے وقت شدید درد ہو پیشاب اپنے آپ ہی ہو جائے پیشاب کی زیادتی ہو دن میں دس سے پندرہ بار پیشاب کرنا پڑے ایک وقت میں تھوڑا سا پیشاپ ہو سوزاک کے ساتھ اس دوا سے دیرینہ سوزاک ٹھیک ہو جاتا ہے سوزاک کے ساتھ گلہریوں میں شدید سوجن اور درد ہو تو یہ دوا دن میں تین دفعہ صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- ارجنٹم میٹلیکم 30 اس سے وہ سوزاک بھی ٹھیک ہو جاتا ہے جس میں بہت سی بہترین دوائیں ناکام ہو جائیں جیسے کنابس سٹائیوا مرک سال وغیرہ صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- سلیشیا 30 سوزاک جس میں پیشاب کی نالی سے گاڑھا بدبودار مواد اور پیپ خارج ہو ایسی صورت میں صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- مرک سال 30 سوزاک کی وجہ سے عضو تناسل ٹیڑھا ہو تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- نیٹرم سلف200 پرانا سوزاک، اس دوا سے دبا ہوا سوزاک بھی ٹھیک ہو جاتا ہے مواد گاڑھا اور زرد ہوتا ہے ایسی صورت میں ایسی صورت میں صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- کلکیریاسلف 30 سوزاک جس میں پکا ہوا زرد رنگ کا گاڑھے مواد کا اخراج ہو ایسی صورت میں مریض کو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- تھوجا200 سوزاک، مواد گاڑھا، زرد، مقدار میں زیادہ، جلن اور خارش کے ساتھ اگر ہو تو ہفتہ میں صرف دو بار استعمال کروائیں
- کالی میور 200 سوزاک یہ ایک خاص دوا ہے سفید مادہ کا اخراج ہو تو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- پٹرولیم 30 دیرینہ سزا کا پیشاب کی نالی میں سوجن اور جلن ہو تو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- میڈورینم 200 سوزاک کے بعد یا سوزاک کے دب جانے سے پیدا ہونے والی تکالیف کے لئے ہفتہ میں دو بار استعمال کروائیں
- کالی فاس30 سوزاک جس میں خون کا اخراج ہو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- کالی سلف 200 سزا جس میں زرد اور ہرے رنگ کا اخراج ہو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- نیٹرم میور200 دیرینہ سوزاک پیشاب کی نالی میں شدید درد جلن پیشاب کی نالی سے صاف شفاف پانی کی سی رطوبت کا اخراج ہو تو ایسی صورت میں صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- مائیگیل 30 سوزاک اور آتشک کی وجہ سے پیشاب کی نالی میں ٹھن ڈنگ لگنے جیسا درد ہو تو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- اورم میور200 سوزاک کا گہرا اثر جہاں انجیر کے جیسے مسے کی پیدائش ہو صبح شام استعمال کروائیں
- مرک کار 30 سزا کے ابتدائی درجوں کی یہ بہترین ادویات میں سے ایک ہے صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- ارجنٹم نیٹریکم 30 سوزاک، پیشاپ جلن کے ساتھ ہو پیشاب کی نالی میں درد تو اور جلن ہو اور درد کی ٹیسیں مقعد تک جائیں پیشاب کی نالی سے خون اور پیپ آئے تو صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- چیمفیلا امبلاٹا 30 سوزاک، پیشاب میں خون ملی تار دار رطوبت، پیشاپ کرتے وقت چھیلن اور جلن پیشاب کرتے وقت بہت زور لگانا پڑے پیشاب کم اور رنگین آتا ہو تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- میزیریم 30 سوزاک، پیشاب کی نالی میں تپکن والا درد جو سیون تک جائے چھونے سے تمام جگہ درد ہو پیشاپ میں پانی کی سی پتلی پیپ آئے تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- ہائیڈراسٹس 30 سوزاک ضدی قسم کا کسی دوا کا اثر نہ ہو پیشاب میں درد اور جلن پیشاب کی بار بار حاجت زرد رنگ کی پیپ بکثرت خارج ہو بعد میں بہت زیادہ کمزوری محسوس ہو تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
خصیوں کی تکالیف
فوطوں میں آنت اترنا
- سوراینم 30 بچوں میں فوطے کے داہنی طرف آنت اتر آئے آنت کا فوطے میں اترنا پیدائشی بھی ہو سکتا ہے اگر ایسی صورت ہو تو یہ دوا صبح شام استعمال کروائیں
- پلمبم میٹ 200 فوطوں میں انت اتر آئے اور پھنس جائے اوپر چڑھنا مشکل ہو اور فوطوں میں ورم ہو، درد ہو، اور ناف کے گرد شدید درد ہو تو ایسی صورت میں یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
فوطوں میں پانی بھر جانا
- آرسینیک آیوڈائیڈ 30 فوطوں میں پانی بھر جائے جس کی وجہ سے فوطے پھول جائیں تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- آرنیکا 200 جب کسی چوٹ کے لگنے کے بعد فوطوں میں پانی بھر جائے تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- کاربونیم سلف 200، ایپس 200، گریفائٹس 30 کلکیریافلور 30 ، کلکیریافاس 30، آیوڈم 30 اگر فوطوں میں پانی بھر جائے تو مندرجہ بالا ادویات بہت اہم ہیں ان 6 ادویات میں سے مریض کی علامات کے مطابق کوئی ایک دوا منتخب کریں اور صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- سلیشیا 30 فوطوں میں پانی بھر جائے اور آلات تناسل میں درد بھی ہو اور جلن بھی ہو تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- اورم میٹ 30 فوطوں میں اگر پانی بھر جائے اور فوطے پھول جائیں تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- ابراٹینم 30 اگر بچوں کے فوطوں میں پانی آ جائے تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- ڈیجیٹیلس 30 فوطوں میں پانی بھر جائے اور وہ غبارے کی طرح پھول جائیں تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
فوطوں پر دانے اور کھجلی
- پیٹرولیم 30 فوطوں پر پسینہ ، کھجلی اور دانے فوطوں پر اور جانگوں کے درمیان میں ہوں تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- کروٹن ٹگ 30 فوطے اور قضیب پر تردا نے جن میں شدید کھجلی ہو فوطے پر اکوتا کے دانے جس میں رات کے وقت شدید کھجلی ہو اور اس کی وجہ سے نیند نہ آئے تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- نیٹرم میور 200 اکوتا فوطے پر، جس میں بہت تیز اور جلن ہو، نہانے سے زیادتی ہو جائے، جلد کھردری ہوجاتی ہے، جس میں تیز رطوبت بہتی ہے جلد پھٹ جائے اور کھرنڈ بن جائیں فوطے میں شدید کھجلی استسقائی ورم فوطوں اور جانگوں کے درمیان زخم پیدا ہوئے کرنے والی سوجن جس میں تیز رطوبت بہتی ہو تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- ایپس 200 فوطوں کا استسقاء ہو جائے تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- لائیکوپوڈیم 30 فوطے اور اعضائے تناسل پر تر یا خشک دانے نکلیں تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- آرسینیکم البم 30 فوطے اور اعضائے تناسل پر دانے جن میں جلن ہو، فوطے اور اعضائے تناسل میں درد بھری سوجن ہو، فوطے کا استسقاء ہو تو یہ دوا بہت کارآمد ہے صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- اورم میٹ 30 فوطوں پر بہت کھجلی ہو تو یہ دوا صبح شام استعمال کروائیں
- امبر اگریشیا 30 فوطوں پر مزیدار خارش ہو تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- کاربونیم سلف 200 فوطوں اور اعضائے تناسل پر شدید خارش ہو تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- سلیشیا 30 فوٹو اور اعضائے تناسل پر کھجلی والی جگہیں ہوں اور فوطوں پر پسینہ اور کھجلی ہو تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- سارسپریلا 30 فوطوں اور گلہریوں میں تر کھجلی کے دانے ہوں تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- کیلکیریا فاس 30 فوطوں اور خصیوں میں سوجن ہو تو یہ دوا استعمال کروائیں صبح دوپہر شام
- آرٹیکا یورنس 6 ایکس فوطوں پر شدید کھجلی کہ رات کو نیند بھی نہ آسکے تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کریں
- نائٹریک ایسڈ 30 فتو میں شدید خارش ہو تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- ایسڈ فاس 30 فوطوں میں ایسا لگے جیسے کوئی چیز کاٹ رہی ہو اور کھجلی ہو تو یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں
- انگسچوریا 30 فوطوں میں شدید کھجلی ہو تو علامات کے مطابق یہ دوا صبح دوپہر شام استعمال کروائیں