ہمارے جسم میں ایک مدافعتی نظام موجود ہے جو قدرت نے ہمارے اندر رکھا ہوا ہے ہے جب بھی کوئی انفیکشن یا بیماری جسم پر حملہ آور ہوتی ہے تو یہ مدافعتی نظام حرکت میں آجاتا ہے اس مدافعتی نظام کو امیون سسٹم بھی کہا جاتا ہے جب کوئی انفیکشن جسم میں ہوتا ہے تو امیون سسٹم اس سے جنگ کرتا ہے تو اس کے باعث جسم کی حرارت نارمل لیول سے بڑھ جاتی ہے اور ہم بخار محسوس کرتے ہیں۔
جو ٹاپک پڑھنا چاہتے ہیں اس پر کلک کریں
- 1 بخار کی وجوہات
- 2 علامات
- 3 ہومیو پیتھک ادویات سے علاج
- 4 استعمال ، غذا اور پرہیز
- 5 تیز بخار
- 6 ہلکا بخار
- 7 نارمل سے کم بخار
- 8 مسلسل ہلکا بخار رہے
- 9 ملیریا بخار
- 10 ٹائفائیڈ بخار
- 11 ہڈی توڑ یا ڈینگی بخار
- 12 نزلاوی بخار
- 13 مسلسل بخار
- 14 کیڑوں کی وجہ سے بخار
- 15 رات میں بخار
- 16 پیٹ کی خرابی سے بخار
- 17 Septic Fever عفونتی بخار
- 18 Eruptive Fever دانے نکلنے سے بخار
- 19 سرخ بخار Scarlet Fever
- 20 پیلا زرد بخار Yellow fever
- 21 بخار کی متفرق کیفیات
- 22 خصوصی نوٹ
بخار کی وجوہات
- جسم میں کسی بھی طرح کا انفیکشن ہو تو اس سے بخار ضرور چڑھتا ہے
- انگریزی ادویات کا بے جا استعمال کا ری ایکشن بھی بخار کا باعث ہو سکتا ہے
- ٹی بی یا کینسر وغیرہ کے باعث
- بیماریاں ایسی بیماریاں جو متعدی ہو
- جسم میں کسی چھپے ہوئے انفیکشن کے باعث
- گردوں ، معدے ، انتوں ، پھیپھڑوں اور رحم وغیرہ میں انفیکشن کے باعث بخار ہو سکتا ہے
- عمومی طور پر سردی میں بخار ہو جاتا ہے کیونکہ سردی میں اگر مریض کی قوت مدافعت کمزور ہو تو سردی ایک بیرونی عنصر کے طور پر جسم پر حملہ آور ہوتی ہے ہمارا امیون سسٹم اس سے جنگ کرتا ہے اور نتیجے میں ہمارے جسم کی حرارت بڑھ جاتی ہے ۔
- اگر جسم میں کسی جگہ پر پھوڑا نکل آئے یا کوئی ایسی چیز چبھ جائے جو انفیکشن کا باعث ہو تو بھی بخار ہو جاتا ہے
علامات
جب جسم میں بخار ہو جائے تو اس کی کچھ علامات ظاہر ہوتی ہیں ہے مثلا اگر گردوں کے انفیکشن کی بیماری کے باعث بخار ہو تو گردوں سے متعلق علامت سے ملتی ہیں جیسے کہ درد ، پیشاب میں جلن ، پیشاب میں پیپ یا خون وغیرہ کا اخراج اسی طرح معدے اور آنتوں میں انفیکشن ہو اور بخار اس کی وجہ سے ہو تو مریض کے پیٹ میں درد متلی اور قے پخانہ وغیرہ کی علامات پھپھڑوں کی بیماری کی صورت میں کھانسی بلغم کا اخراج سینے کے درد وغیرہ کی علامات ظاہر ہوتی ہیں اس لئے ڈاکٹر جو بخار کی وجوہات کو دیکھتا ہے اس کو اس کی علامات پر بھی نظر رکھنی چاہیے اس کے علاوہ ہر مریض کی کچھ انفرادیت ہوتی ہے جیسے ہومیوپیتھک جسے ہومیوپیتھی میں بہت اہمیت حاصل ہے لہذا ایک ہومیوپیتھک ڈاکٹر کو اسے ہرگز نظر انداز نہیں کرنا چاہیئے۔
اور اگر ضرورت ہو تو ٹیسٹ بھی ضرور کروا لینے چاہیئیں
ہومیو پیتھک ادویات سے علاج
جنرل ادویات
عمومی طور پراستعمال ہونے والا کمبینیشن
فیرم فاس 12 ایکس ، کالی میور ، نیٹرم سلف ، کالی سلف
ان ادویات کو نیم گرم پانی کے ساتھ دینے سے اور ایک آدھ گھنٹے بعد دہرانے سے بہت جلد افاقہ ہوتا ہے
گھبراہٹ ، موت کاخوف ، بے چینی
ایکونائٹ 30 بخار میں اگر تیزی ہو مریض میں گھبراہٹ بے چینی شدید پیاس اس اور موت کا خوف ہو تو یہ دوا سب سے بہترین ہے ہے اگر بخار سردی کی وجہ سے ہوا ہو یا سردی سے کوئی بھی علامت بخار کی پیدا ہوئی ہو تو اس دوا کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے ۔ کسی بھی قسم کے انفیکشن میں پہلی دوا ایکونائیٹ ہوتی ہے
اس دوا کے بخار میں میں شام اور رات کے وقت اضافہ ہوتا ہے
بیلا ڈونا 30 بیلنا کا مریض ضد سرگرم ہوتا ہے ہاتھ پیر ٹھنڈے ہوتے ہیں بخار بہت تیز ہوتا ہے اور مریض اور فلم بہت بکتا ہے اگر ایسی صورت ہو تو یہ دعا بہت زیادہ مفید ہے سر میں درد ہوتا ہے بخار بہت شدید ہوتا ہے اور چہرے پر سرخی ہوتی ہے آنکھوں میں سرخی ہوتی ہے بے چینی پائی جاتی ہے آرام سے لیٹ نہیں سکتا ۔
برائی اونیا 30/ 6 ایکس برائیونیا کے مریض کی مخصوص علامات میں پیاس کی شدت پائی جاتی ہے زیادہ پانی کی پیاس ہوتی ہے بار بار پانی مانگتا ہے منہ خوشک ہوتا ہے قبض ہوتی ہے بخار ہوتا ہے اور حرکت کرنے سے اس کی تکالیف میں اضافہ ہوتا ہے جب کھانسی کرتا ہے تو اس کے سینے میں شاندار درد ہوتا ہے تو برائے مہربانی یہ بہت ہی مفید میڈیسن ہے۔
جلسیمیم 30 جلسیمیم کا مریض خاموش ہوکر الگ سے لیٹتا ہے سستی اور غنودگی پائی جاتی ہے پیاس نہیں ہوتی عمومی طور پر بچے اس دوا کے مریض ہوتے ہیں چکر مدہوشی پٹھوں میں درد اور کمزوری بے تحاشہ ہوتی ہے اگر اس کو کمزوری کی دوا بھی کہا جائے تو یہ بھی غلط نہ ہوگا۔
سلفر 30 اگر کلاسیکل دوا دینے کے باوجود بھی بخار نہ اتر رہا ہو تو دن میں دو تین دفعہ سلفر کی دوا دی جائے اور اس کے بعد پھر دوبارہ مریض کی کلاسیکل ادویات شروع کر دی جائیں۔
رہسٹاکس 30 اسٹاکس اور برائون یا ایک دوسرے کی معاون ادویات ہیں برائی اونیا کے مریض میں حرکت کرنے سے تکلیف بڑھ جاتی ہے جبکہ رہسٹاکس کے مریض کو حرکت کرنے سے سکون محسوس ہوتا ہے مریض کروٹ پر کروٹ بدلتا ہے جسم میں درد ہوتا ہے اسے کسی پل چین نہیں آتا دراصل یہی بے قراری ہے رہسٹاکس کو نمایاں کرتی ہے
مرک سال 30 عمومی طور پر بخار کی حالت میں اگر مریض کو پسینہ آجائے تو بخار ٹوٹ جاتا ہے لیکن اگر مرک سال کا مریض ہو تو اس کی کلاسیکل علامت یہ ہوتی ہے کہ وہ مریض بخار کی حالت میں پسینے سے بھی تر بتر ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود بھی اس کا بخار کم نہیں ہوتا اسی ایک علامت کے تحت یہ دوا استعمال کروا دی جائے تو بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔
پلساٹیلا 30 پلساٹیلا کے مریض کی سب سے بڑی علامت کے مریض رونے والے موڈ میں ہوتا ہے شریف طبع ہوتا ہے اور اس کا منہ خشک ہوتا ہے لیکن پیاس بھی نہیں ہوتی شام کے وقت اس کا بخار چڑھتا ہے اور بڑھ جاتا ہے اگر ایسا ہے تو یہ دوا بہت زیادہ کارگر ہے
آرسینیکم البم 30 مریض کو بار بار پیاس لگتی ہے لیکن تھوڑے پانی کی پیاس ہوتی ہے منہ خوشک ہوتا ہے ٹھنڈا پانی پینا چاہتا ہے گھبراہٹ ہوتی ہے چینی ہوتی ہے بخار تیز ہو تو ایسے مریض کی یہی کلاسیکل دوا ہے۔
پائیروجینم 200 شدید انفیکشن جسم میں کسی بھی جگہ پر ہو اور اس سے تیز بخار ہو تو پائروجینیم بہت ہی کارگر دوا ثابت ہوتی ہے۔ اسے جلدی جلدی دوہرانا نہیں چاہیے بلکہ دو تین دن کے بعد 200 کی طاقت میں دہرائیں ہے
بپٹیشیا 30 بپٹیشیا نقاہت والے بخار ٹائیفائیڈ بخار کی دوا ہے یہ ملیریا کے زہریلے اثرات کو بھی ختم کرتی ہے ہے بخار کی حالت میں سارا جسم گرم ہوتا ہے ہے سردی کا احساس کم ہوتا ہے یا صبح گیارہ بجے سردی کا احساس ہوتا ہے پٹھوں میں بہت زیادہ درد ہوتا ہے اور بدبو دار علامات ہمیشہ موجود رہنے کی علامت پائی جاتی ہے
استعمال ، غذا اور پرہیز
- ہلکی غذا کا استعمال کرنا
- بخار اگر 103 ڈگری سے زیادہ ہوجائے تو ٹھنڈے پانی کی پٹیاں کی کرنی چاہیے
- جب تک بخار اتر نہ جائے ساگودانا یا دودھ وغیرہ دینا چاہیے
- چاول یا ٹھنڈی غذا سے پرہیز کرنا چاہیے
- مریض کا بخار تھرمامیٹر کے ساتھ بار بار مانیٹر کرنا چاہیے
- اگر پیاس ہو تو پیاس کو روکنا نہیں چاہیے بلکہ پانی پینا چاہیے۔
تیز بخار
اگر بخار بہت زیادہ تیز ہو تو مندرجہ ذیل ادویات کو ضرور دیکھنا چاہیے
- پائیرو جینم200 بہت تیز عفونتی بخار تیز بخار ایسے مریضوں میں جن میں نبض اور بخار میں مناسبت نہ ہو
- ایپس ملی فیکا200 تیز بخار صفراوی قے کے ساتھ یہ اس علامت کی بہت اچھی دوا ہے
- اگنیشیا 30 تیز بخار مریض بےچین حواس باختہ
- آیوڈیم 30 نمونیہ کا بخار بہت تیز ہو سانس میں ساں ساں کی آواز یا آراکشی کی آواز ہو
- بیلا ڈونا200 شدید بخار چہرہ سرخ بھر بھرایا ہوا ہذیان کے ساتھ گلسوئے کے شدید بخار میں اس دوا کی 1ایم بہت مفید ہے بخار اتنا تیز ہوتا ہے کہ چھونے سے ہاتھ میں جلن دار گرمی محسوس ہوتی ہے
- ہائیو سائیمس 30 بہت تیز بخار کے چھونے سے ہاتھ میں جلن دار گرمی محسوس ہو
- وراٹرم ورائڈ30 بخار بہت تیز چہرے تمتماہٹ ہذیان مریض بے چین ہوتا ہے اور بڑبڑاتا ہے
- رسٹاکس 30 تیز بخار بےچینی ایسا محسوس ہو کہ خون کی جگہ گرم پانی رگوں میں دوڑ رہا ہے بھیگ جانے کے بعد بخار چڑھ جاتا ہے ہے ہے
- ویکسی ناینم 200 مسلسل تیز بخار جو کم نہ ہوتا ہو اس دوا کی خاص علامت ہے
- اوپیم 200 اسلام ہر طرح کا بخار پایا جاتا ہے بخار 106 ڈگری تک بھی پہنچ جاتا ہے
- فاسفورک ایسڈ 200 اس دعا میں بخار اتنا تیز ہوتا ہے کہ مریض بے ہوش تک ہو جاتا ہے ہے شدید ٹھنڈ کے ساتھ ملیریا کا بخار
- نیٹرم میور200 اس دوا میں بخار اتنا تیز ہوتا ہے کہ مریض بے ہوش تک ہوجاتا ہے شدید ٹھنڈ کے ساتھ ملیریا کا بخار
- ایکونائیٹ200 بچوں کی تکالیف کے ساتھ تیز بخار ار ار ار
ہلکا بخار
اگر ہلکا بخار یعنی تبخیر وغیرہ ہو تو ان ادویات کو ضرور مد نظر رکھنا چاہیے
- فیرم فاس 30 ہلکا بخار محسوس ہوتا ہے جسم گرم محسوس ہو تبخیر ہو ہاتھ پیر میں جلن ہو سر میں ہلکا درد
- پلسٹیلا 30 شام کے وقت ہاتھ پیر جلیں بدن گرم ہو جائے سر میں ہلکا سا درد ہو
- نکس وامیکا 30 تبخیر ہاتھ پر جلیں گرم محسوس ہو طبیعت گر جائے ہے ٹھنڈ لگے مریض کپڑا اوڑھنا چاہے
- آرسینکم البم 30 شام کو بخار کی سی کیفیت ہو بدن جلتا ہوا محسوس ہو طبیعت گر جائے کمزوری ہو جاتی ہے
- بیلا ڈونا 30 دوپہر کے بعد شام کو طبیعت گر جائے بدن گرم محسوس ہوتا ہے بخار کسی کیفیت آنکھوں میں جلن ہوتی ہے اور ہلکی ہلکی سرخی ہوتی ہے
- بپٹیشیا30 بعض مریضوں میں جو روزانہ بخار محسوس کریں بدن میں گرمی کا احساس طبیعت گری گری محسوس ہو تبخیر محسوس ہو ان کے لئے اس دوا کا کچھ دن مسلسل استعمال بہت مفید ہوتا ہے
- آیوڈیم 30 روزانہ بخار سا محسوس ہو بدن جلتا ہو طبیعت گری گری اور جسم کی حرارت بڑی ہوئی محسوس ہوتی ہے
- ایکونائٹ نپلس 30 معمولی بخار موسم کی تبدیلی سے ٹھنڈ لگ جانے سے
- برائی اونیا 30 بخار کا احساس تب خیر بدن میں سر میں درد پیاس لگتی ہے قبض ہوتی ہے
- جلسیمیم 30 معمولی حرارت حضرت طبیعت گری محسوس ہو جو کام کے ساتھ ہو اور کمزوری محسوس ہوتی ہے
نارمل سے کم بخار
ایسی صورت میں مریض کا درجہ حرارت نارمل سے کم ھو جاتا ہے تو مندرجہ ذیل ادویات کو مدنظر رکھنا چاہیے۔
- بپٹیشیا 30 ہلکا ہلکا بخار رہے خون کی سمی کیفیت ملیریا کا زہر
- کالی بروم 30 اس دوا میں بخار نارمل بخار سے ایک یا دو ڈگری کم ہوجاتا ہے نبض چالیس کے آس پاس رہتی ہے
- پلسٹیلا 30 جلد ہونے سے گرم محسوس ہوتی ہے جیسے کہ بخار ہو لیکن تھرمامیٹر بخار نارمل ہوتا ہے
- ایسی ٹینالیڈم 6ایکس ہلکا ہلکا بخار رہے خون کا دباؤ کم ہو اداسی ہو ایسے حالات میں یہ دوا بہت ہی مفید ہے
- آیوڈم 30 ہلکا ہلکا بخار جس کی وجہ سے مریض کمزور ہوتا چلا جائے
- چائنا 30 ہلکا ہلکا اندر بخار رہتا ہے جس کی وجہ سے مریض کی صحت گرتی جاتی ہے
- جلسیمیم 30 ہلکا ہلکا بخار رہے نبض کمزور ہوتی ہے
- ایپس میلی فیکا 30 پیاز بہت کم اور ہلکا ہلکا بخار
مسلسل ہلکا بخار رہے
- تھائی رائڈینم 30 تھائی رائیڈ ہارمون کی کی فعلی کمزوری کی وجہ سے دھیما دھیما بخار ہوتا ہے
- کالی کارب 30 ہلکا ہلکا بخار رہے یہ اس طرح کہ بخار کی مخصوص دعا ہے کہ خون کا دباؤ کم ہو عام اداسی ہو اور کمزوری ہو
- کیڈمیم سلف 30 یہ مسلسل دل میں بخار میں بہت مفید دوا ہے ہے
- ویلیریانا 30 ٹائیفائیڈ بخار کے بعد ہر روز شام کو دھیما بخار رہے جو کئی دنوں سے چلا آ رہا ہو
- کونیم 30 ہلکا ہلکا بخار ہے جس کی وجہ سے بھوک بالکل ہی ختم ہو جائے
ملیریا بخار
- آرسینک بروم مدرٹنکچر یہ دعا ملیریا کے بخار میں بہت مفید ہے ہے چار سے پانچ قطرے رے پانی سے بھرے گلاس میں ڈال سے دن میں دو بار دے اور آہستہ آہستہ مقدار کم کرتے جائیں تین قطرے پر دو قطرے پرانے ملیریا بخار کے نا امید مریض بھی ٹھیک ہو جاتے ہیں
- اپی کاک 200 ملیریا بخار لرزہ کپکپی کم پیاس مسلسل متلی یا قے ہے
- چائنا 20 ملیریا بخار لرزا کپکپی پیاس بہت کم بہت کمزوری ملیریئل ٹائیفائیڈ کی بہت اچھی دوا ہے ہے
- اگنیشیا200 پرانے ملیریا بخار میں بہت مفید ہے
- آرسینیکم البم 200 ملیریا بخار کمزوری سردی لگنا بخار کی زیادتی ایک بجے دن یا ایک بجے رات کو پیاس کی زیادتی بےچینی بہت زیادہ پرانے ملیریا بخار میں یعنی ملیریل لچکیسیا میں بہت مفید دوا ہے ہے
- یوپاٹوریم پرف 200 بخار سردی صبح سے لگنا شروع ہو جاتی ہے بے چینی ذکامی کیفیت پورے جسم کی ہڈی ہڈی میں درد ہوتا ہے
- چینیم سلف 200 ملیریا بخار میں اس کا اثر بہت یقینی ہے جس میں بخار کے آنے کا وقفہ نمایاں ہو بخار کے حملے ہر روز مقررہ وقت پر ہوتے ہیں بخار تیز پیاس زیادہ تلی میں درد سردی لگتی صبح کے وقت گیارہ بجے
- نیٹرم میور200 ملیریا بخار سردی صبح دس سے گیارہ بجے پیاس شدید تلی بڑی ہوتی ہے جگر میں سوزش ہوتی ہے ہونٹ خشک ہوتے ہیں بخار پیچھا نہیں چھوڑتا اور کمزوری بہت زیادہ ہوتی ہے
- جلسی میم200 بچوں کے ملیریا بخار کی خاص دوا ہے یہ تمام جسم میں درد نزلہ کے دوران مریض جاتا ہے کہ کوئی اسے تھام رکھے غنودگی کاہلی اور سستی موجود ہوتی ہے اور پیاز کم ہوتی ہے یا نہیں ہوتی
- کیپسیکم200 ملیریا بخار میں سردی بہت زیادہ لگتی ہے پیاس شدید ہوتی ہے لیکن پانی پینے سے سے کپکپی بڑھ جاتی ہے گرمی سے آرام محسوس ہوتا ہے پینے سے سردی میں زیادتی ہو جاتی ہے
- سلفر 30 جب کسی دعا کی علامت صاف نہ ہو تو اس دوا سے مرض کلیئر ہوجاتا ہے اور دوا کا انتخاب آسان ہوجاتا ہے دانوں کے دب جانے سے یا سردی کا بخار ہاتھ پیر میں جلن پیاس زیادہ اور بھوک کم اور بے چینی بہت زیادہ ہوتی ہے یہ اس دوا کی خاص علامات ہیں
- ڈلکا مارا200 ملیریا بخار کی بہت خاص دعا ہے جب بخار زور کا نہ ہو ہو یا تیسرے دن کا ہو
- چینییم آرس 200 ملیریا بخار کی یقینی دوا ہے خاص طور پر جب بخار رات میں آتا ہوں بخار کا وقفہ نمایاں ہو۔ یہ دوا بچوں کے لئے بہت اچھی ہے جس میں بچہ دن میں تو ٹھیک رہے لیکن رات میں بخار میں مبتلا ہو جائے
- نیٹرم سلف200 ملیریا بخار کی ہر حالت میں یہ دوا شافی ہے صفراوی قے ، مسلسل بخار اور زرد بخار بھی ہے
- فیرم فاس30 ملیریا بخار جس کے ساتھ غذا کی قے ہو
- کالی فاس30 ملیریا بخار جس میں کمزور کر دینے والے بدبودار پسینے کی زیادتی ہو
- ٹیرنٹولا ہسپانیہ 30 ملیریا بخار جو وقفہ سے آتا ہوں تمام اعضاء میں بے چینی اور ہڈیوں میں درد
- نیٹرم فاس 30 ملیریا بخار قے کے ساتھ جو تیز کھٹی رطوبت آمیز ہو
ٹائفائیڈ بخار
- بپٹیشیا 30 یہ دوا ٹائیفائیڈ بخار کی خاص دوا ہے ٹائیفائیڈ بخار کی ہر حالت میں مفید ہے ٹائیفائیڈ میں اس وقت مفید ہے جب بخار کے ہر علامت نہ ملتے ہوں یہ دوا ٹائیفائیڈ بخار کے خراب حالات میں بھی مفید ہے جبکہ بخار مسلسل کئی دن رہتا ہوں مسلسل بخار اور بدبودار ہو
- آرسینیکم البم 30 ٹائیفائیڈ بخار کی ہر حالت میں یہ دعا کامیاب ہے پیاس کی زیادتی لیکن تھوڑے تھوڑے پانی کی، کمزوری، شدید بے چینی
- آرم ٹریفائلم 30 اس دوا ک استعمال ٹائیفائیڈ میں بھی ہے جب میری زندگی میں ہو یا نہ ہو بہت بے چین ہو مریض کو ہوش نہ ہو کہ وہ کیا کہہ رہا ہے انگلی کاٹتا ہے ہونٹ کاٹتا ہے
- جلسیمیم 200 ٹائیفائیڈ بخار مسلسل ہوں غفلت ہو سردرد ہو
- کالی فاس 30 ٹائیفائیڈ بخار کی خاص دوا ہے جب زبان بھورے رنگ کی ہو رطوبت بدبودار ہو بے چینی ہو اعصابی اور دماغی بخار ہو
- کالی سلف 200 ٹائیفائیڈ بخار جسم میں بخار رات کو بڑھ جائے صبح کو کم ہوجائے
- فاسفورس 30 ٹائیفائیڈ بخار دست پتلے ہوتے ہیں پاخانہ خون ملا ہوتا ہے ٹھنڈے پانی کی پیاس ہوتی ہے صبح کو کمزور کرنے والے پسینے آتے ہیں جب ٹائیفائیڈ بخار کے ساتھ نمونیا بھی شامل ہوگیا ہو تو یہ دوا بڑی قیمتی دوا ہوتی ہے
- میوراٹیک ایسڈ30 ٹائیفائیڈ بخار ہو یہ دعا بھی مرض کے آخری درجہ میں کام آتی ہے سانس میں بدبو شدید کمزوری دست پانی جیسے زبان بہت خشک ہوتی ہے
ہڈی توڑ یا ڈینگی بخار
- یوپاٹوریم پرف200 ذکامی کیفیت، نزلہ، بخار، ہڈی ہڈی میں شدید درد
- جلسی میم200 زکام چھینکیں بخار سردرد پورے بدن میں درد
- ایکونائیٹ200 بخار، پیاس، بےچینی خوف، پورے بدن میں درد
- رسٹاکس 30 بخار پورے بدن میں درد گردن میں پیٹھ میں کمر میں سب جگہ درد
- بپٹیشیا30 بخار پورے بدن میں درد ریشے ریشے میں شدید درد
نزلاوی بخار
- فیرم فاس 30 زکام ہوجاتا ہے نزلاوی کیفیت ہوتی ہے بخار ہلکا ہوتا ہے ٹھنڈا لگتی ہے تھوڑی چھینکیں آتی ہیں
- ایکو نائٹ 30 زکام کی شروعات معمولی بخار بدن ٹوٹنا
- یوفریزیا 30 زکام، ناک سے پانی کی سی رطوبت چھینکیں زیادہ ٹھنڈ لگ جانے سے ہلکا بخار
- بیلاڈونا 30 زکام، جسم گرم، سر میں درد، حلق میں تکلیف درد بار بار چھینکیں بہنے والا زکام صرف ایک نتھنے سے
- کالی میور 30 نزلاوی بخار سردی لگنا ذراسی بھی ٹھنڈی ہوا تکلیف بڑھا دیتی ہے آگ کے سامنے بیٹھنے کو دل کرتا ہے بستر میں بہتر محسوس ہوتا ہے ہے
- یوپے ٹوریم پرف 30 بخار زکام بدن میں شدید درد
- نیٹرم میور 30 گرمی کی زیادتی کی وجہ سے زکام ناک سے پانی جیسی رطوبت کا بہنا اور بخار
- ایلیم سیپا 30 زکام کی کثرت تھی کہ زیادہ ناک اور آنکھ سے پانی کا بہنا، بخار، ٹھنڈک سے آرام آ جاتا ہے ناک کا پانی تیز ہو آنکھوں سے پانی تیز نہ ہو
- جلسیمیم 30 گرمی کے موسم میں زکام اور بخار نزلاوی بخار
- ڈلکامارا 30 جسم کے ٹھنڈے اور گرم ہو جانے سے نزلاوی بخار آجائے تو ڈلکامارا تھرٹی دی جانی چاہیے
مسلسل بخار
- ایپیکاک 200 متلی یا قے ساتھ مسلسل بخار ہوتا ہے لیکن پیاس کم ہوتی ہے
- نیٹرم میور200 یہ تو وہ نہ صرف ملیریا بخار کو بلکہ جو مسلسل بخار رہتا ہوں اس کو بھی جڑ سے اکھاڑ پھینکتی ہے
- جلسیمیم 30 خاص طور پر بچوں میں جو مسلسل طور پر بخار رہے
- پائروجن 30 بخار کسی طرح سے نہ اترے اچھی سے اچھی دوا بھی ناکام ہو جائے تو پائروجن دینی چاہیے
- ایکونائیٹم نپلس 30 بخار تیز ہوتا ہے کچھ وقت کے لئے اتر بھی جاتا ہے لیکن پھر چڑھ جاتا ہے مگر رہتا ہر وقت ہے ایسے بخار کے لیے ایکونائٹ بہترین دوا ہے
- سلفر 6 ایکس اگر بخار دو تین یا زیادہ دن تک مسلسل رہے اور کسی وقت بھی نہ اترے تو ایسے مریض کے لیے سلفر 6 طاقت بہت مفید ہے
- سپائی جیلیا 30 بخار دن اور رات بغیر پیاس یا پسینہ کے سر درد اور بہتے ہوئے زکام کے ساتھ ہو
- آرسینیکم البم 30 بے چینی کے ساتھ اور کمزوری کے ساتھ بخار مسلسل رہے
- بپٹیشیا 30 ہاضمہ کی خرابی ہو خاص طور پر بچوں میں اور مسلسل بخار رہتا ہو
- اینٹم کروڈ 30 مسلسل بخار اور ملیریا کے بخار دونوں ہی طرح کے بخار ٹھیک ہو جاتے ہیں یہ دوا دونوں بخاروں میں بہت ہی کارگر ثابت ہوتی ہے
کیڑوں کی وجہ سے بخار
- سباڈیلا 30 یہ دوا پیٹ میں کیڑوں کی وجہ سے بخار کے لیے بہت مخصوص ہے مقعد میں رینگنتے ہوئے محسوس ہوں کیڑوں کی قے بھی آ جاتی ہے پیٹ میں ہر طرح کے کیڑے ہو سکتے ہیں
- انڈگو 30 پیٹ میں کیڑوں کی وجہ سے بخار ہو تو یہ دوا بہت اچھا کام کرتی ہے
- سنا 30 پیٹ میں سوتی کیڑے مقعد میں کھجلی ہوتی ہے جلن ہوتی ہے اور بخار بھی ہوتا ہے
- ایکونائیٹ 30 کیوں کی وجہ سے بخار میں ایک نائٹ کو بھی استعمال کیا جاتا ہے
- بیلاڈونا 30 کیڑوں کی وجہ سے بخار میں بیلا ڈونا بھی استعمال کی جاتی ہے
رات میں بخار
- آرسینیکم البم 30 بخار شام کو اور رات میں بخار رات کے ایک یا دو بجے اس دوا میں بخار ہر طرح ہوتا ہے مسلسل بخار ہو ملیریا ہو روزانہ بخار ہو یا چوتھے دن کا بخار ہو یا معمولی بخار ہو
- آرسنیک آہیوڈائیڈ 30 بخار دوپہر میں ہو اور رات میں ہو سردی لگتی ہو پرانا ملیریا کا بخار
- لیک ویک ڈف 30 بخار رات میں ہوتا ہے اور سو ڈگری تک چلا جاتا ہے
- کالی سلف 200 بخار رات میں بڑھ جائے اور صبح کو کم ہو جائے
- ٹیرنٹولا ہسپانیہ30 رات پر بخار رہے عزا میں بے چینی ہو اور پورے جسم میں درد ہو
- کلکیریا آرس30 بچوں میں بخار جو ہمیشہ رات میں ہی آئے اور رات میں ہی چلا جائے
- سنا30 سردی کے ساتھ شام میں بچوں کو ہو اور تمام رات بخار ہے
- بربرس ولگرس 30 سردی صبح 11 بجے شروع ہو بخار دوپہر کے بعد شروع ہوا اور رات میں بخار بڑھ جائے
- فلورک ایسڈ30 بخار صرف رات میں ہی آئے اور رہے اور یہ سلسلہ ہفتوں، مہینوں چلتا رہتا ہے اسی طرح
پیٹ کی خرابی سے بخار
- جلسیمیم 30 ، برائی اونیا 30 ، فیرم فاس 30 ،کالی فاس30 ، بپٹیشیا 30 ، پلسٹیلا 30 ، آرسنک البم 30 ، ہائیڈراسٹس30 ، نکس وامیکا 200 ان تمام ادویات میں پیٹ کی خرابی کی وجہ سے بخار ہو جاتا ہے علامات کے مطابق ایک دوا کا انتخاب کریں
- کالی میور 30 پیٹ کی خرابی سے بخار ہو جائے اور زبان پر سفید میل کی تہہ ہو
- کالی سلف 30 پیٹ کی خرابی سے بخار ہو جائے رات میں بخار کی زیادتی ہو اور صبح کو کم ہو
- اینٹم کروڈ 30 پیٹ کی خرابی سے بخار ہو جائے زبان پر سفید میل کی تہہ ہو
Septic Fever عفونتی بخار
- پائروجینم 200 عفونتی بخار 103-104 سے زیادہ ہوتا ہے کسی زہریلے مادے کے جسم کے اندر پہنچ جانے سے بخار ہوتا ہے ایسے بخاروں میں یہ دوا بہت زیادہ مفید ہے بچہ کی پیدائش کے بعد زچہ کو بخار ہو تو بھی پائروجینم بہت اچھا کام کرتی ہے
- انتھراکسین 200 سمی کیفیت سے سمی بخار بہت زیادہ کمزوری، جسم میں مواد یا زہریلے مادے کے پہنچ جانے سے عفونتی بخار خون میں زہریلاپن
- کالوفائلم 30 نفاس رک جانے کی وجہ سے سمی کیفیت اور عفونتی بخار ہو جائے تو کالو فائلم بہت اچھا کام کرتی ہے
- کالی فاس 200 زہریلے مادے کی وجہ سے چھوت دار بیماری لگ جانے کی وجہ سے عفونتی بخار اور اعصابی یا دماغی بخار
- بپٹیشیا30 عموی طور پر استعمال زچہ کے بخار میں ہوتا ہےعفونتی بخار خون میں زہریلاپن
- کالی سلف 200 خون میں زہریلے پن کی وجہ سے بخار ہو جائے تو
Eruptive Fever دانے نکلنے سے بخار
- جلسیمیم 30 دانوں کے نکلنے سے بخار اور بخار تیز ہوتا ہے لیکن بے چینی ایک منٹ کے مقابلے میں کم ہوتی ہے ہے
- وراٹرم ورائڈ 30 دانوں کے نکلنے پر شدید بخار آجائے
- آرسینیکم البم 30 کسی بھی طرح کا بخار جس میں دانے نکل آئیں
- پلساٹیلا 30 ، فیرم فاس 30 یہ دونوں ادویات دانوں کے نکلنے کی وجہ سے بخار کے لیے بہت مفید ہیں چاہے وہ خسرہ ہو یا سرخ بادہ ہو۔ علامات کے مطابق دوا کا انتخاب کریں
- مرک ڈلسیس30 دانوں کے نکلنے کی وجہ سے بخار ہو چاہے وہ منہ میں ہوں یا آلات تناسل پر ہوں یا پورے جسم پر ہوں
- تھوجا 30 دانتوں کے نکلنے کی وجہ سے بخار ہو دانے دار خارش باجرے کی طرح کے دانے چیچک وغیرہ
- رسٹاکس 30 دانوں کے نکلنے کی وجہ سے بخار ہو یعنی چیچک وغیرہ
- بپٹیشیا 30 دانوں کے نکلنے کی وجہ سے بخار گلابی رنگ کے دانے ہو چکنے ہوں یا خشک زیادہ تر پیٹ پر نکلتے ہیں ہیں اسے انٹرک بخار کہا جاتا ہے اس مرض کی ایک بہترین دوا ہے
- برائی اونیا 30 دانوں کے نکلنے کی وجہ سے بخار انٹری بخار جیسا کہ ڈیش یا میں ہے اس میں پیاس ہوتی ہے اور قبض ہوتی ہے دانے اچھی طرح نکلتے ہیں
سرخ بخار Scarlet Fever
- بیلا ڈونا200 صرف بخار کی بہترین دوا ہے تمام جسم میں سرخی ہوتی ہے کبھی صرف ہوتا ہے اور اس میں درد بھی ہوتا ہے اور ہذیان بھی پایا جاتا ہے
- ایکونائیٹ200 سرخ بخار شدید بے چینی جسم میں خشکی ، پیاس ، حلق میں درد یہ ایکونائیٹ کی خاص علامات ہے
- آرم ٹریفائلم 30 صرف بخار شدید بے چینی ہذیان ، حلق میں زخم اور درد ، ناک اور نتھنوں میں خراش
- ایپس میلی فیکا 30 سرخ بخار حلق میں درد تالو میں سوجن اور پیشاب کم ہوتا ہے
- کیوپرم میٹ 30 سرخ بخار دانے دیر سے ابھریں اور شدید کمزوری پائی جاتی ہے اس میں
- کالی فاس 30 حلق کی تکالیف کے ساتھ سرخ بخار ہو درد ہو رطوبت بدبودار خارج ہو
- ایلینتھس 30 سرخ بخار حلق میں درد حلق گہرا سرخ نیلاہٹ کے ساتھ
- رسٹاکس 30 سرخ بخار شدید بے چینی مریض مسلسل کروٹیں بدلتا ہے
- برائی اونیا 30 سرخ بخار میں یہ بڑے کام کی دوا ہے سر درد ، زیادہ پانی کی زیادہ پیاس لیکن دیر کے بعد ، سینہ میں درد ، جسم پر دانے ٹھیک سے نہ نکلے ہو یا نہ ہوں ہذیان ہو
- کالی سلف 30 سرخ بخار ٹھنڈا پسینہ اور جلد سے باریک کھال کا اترنا یہ کالی سلف کی اہم علامات ہے
پیلا زرد بخار Yellow fever
- آیکونائٹ 30 زرد بخار کے ابتدائی مرحلہ میں بہت مفید ہے جب کہ بخار ہو بے چینی ہو پریشانی ہو پیاس کافی لگتی ہو اور یرقان جیسی کیفیت
- جیلسیمیم 30 زرد بخار کے ابتدائی درجہ میں بہت مفید ہے جبکہ مریض بہت سست اور کاہل ہو
- برائی اونیا 30 زرد بخار کی شروعات ہو قبض ہو پیاس ہو اور حرکت سے تکلیف میں اضافہ ہو جائے
- نیٹرم سلف 200 زرد بخار کی بہت مفید دوا ہے
- آرسینیکم البم 30 زرد بخار مریض کو لگاتار متلی اور قے آتی ہو اور قے میں پت یا سیاہ رنگ کا مادہ خارج ہوتا ہو تھوڑے تھوڑے پانی کی شدید پیاس ہو ٹائیفائیڈ بخار کی سی کیفیت ہو
- کیڈمیم سلف 30 زرد بخار میں جلن متلی جو چیز کھائے پئے فوراً ہی قے آجاتی ہو اور قے کا رنگ سیاہ ہوتا ہے
- لیکسس 30 زرد بخار قے آتی ہے پیٹ میں درد ہوتا ہے متلی کی کیفیت ہوتی ہے پیشاب کا رنگ بھی سیاہ ہوتا ہے
- کروٹلس ہارڈ 30 زرد بخار کرسیاں آتی ہوں کمزوری بہت ہوں خون میں سمت موجود ہو جلد زرد ہو جسم کے ہر مخرج سے سیلان خون ہو یرقان جیسی کیفیت ہو
- چلیلیڈونیم 30 زرد بخار ، زرد آنکھیں چہرہ ، پیشاپ ، جلد وغیرہ سب کچھ پیلا زرد یرقان کی حالت
- چائنا200 زرد بخار اور شدید کمزوری
- کاربو ویج 30 یہ دوا زرد بخار کی روک تھام کیلئے بہت مفید ہے مریض کے تیسرے درجے میں کام آتی ہے جب حالت ایسی ہو جسم ٹھنڈا ہو قوت زیست نہایت ہی کمزور ہو
بخار کی متفرق کیفیات
- ارجنٹم میٹلیکم 30 بار بار آنے والا بخار جو روز صبح گیارہ بجے کے قریب شروع ہوا اور دو تین گھنٹے کے بعد ختم ہو جائے
- نکس وامیکا 30 صبح کے وقت بخار ہو
- جیلسیمیم 30 ذہنی انتشار کی وجہ سے بخار اور بخار کے دوران پیاس بھی بالکل نہیں ہوتی
- کالی فاس 30 ذہنی انتشار کی وجہ سے بخار اور دماغی بخار
- سلفر 30 سلفر کا بخار عام طور پر دوپہر میں شروع ہوتا ہے اور آدھی رات کے بعد اتر جاتا ہے
- پلسٹیلا 30 بخار دوپہر میں تقریبا ایک سے دو بجے شروع ہو جاتا ہے اور سردی لگتی ہے جس میں کان اور ہاتھ گرم ہوتے ہیں بخار کے دوران پیاس نہیں ہوتی اور منہ خشک بھی ہوتا ہے
- چائنا 30 بخار کے دوران پیاس نہیں ہوتی کھاتے وقت بھی پیاس نہیں ہوتی
- کالی سلف 30 بخار شام کو اور رات کو بڑھ جائے اور صبح کو کم ہو جائے
- ایپس میلیفیکا 30 بخار کے دوران یا استسقاء میں پیاس غائب ہوتی ہے
- اگنیشیا 30 بخار کے دوران پیاس نہ ہو لیکن سردی کے دوران پیاس ہو اندرونی بخار باہر کی سردی گرمی سے بخار کو آرام ملے، بخار کی تکلیف اوڑھنے سے بڑھ جاتی ہیں سردی کے دوران چہرہ سرخ ہو جاتا ہے
- ایکونائٹ 30 بخار کے دوران شدید پیاز اور بہت زیادہ بے چینی پائی جاتی ہے ہے
- ویراٹرم ورائیڈ 30 بخار کے دوران پیاس کی زیادتی ہو
- آرسنکم البم 30 بخار کے دوران شدید پیاس لیکن پانی ایک وقت میں تھوڑا ہی پیتا ہے بخار کے دوران پسینہ بھی آتا ہے
- رہسٹاکس 30 بخار کے دوران پیاس میں زیادتی ہوتی ہے
- بیلا ڈونا 30 بخار کے دوران پیاس نہیں ہوتی یا بہت تھوڑی ہوتی ہے ہے ٹائفس بخار (خونی بخار) کی بہت ہی کامیاب دوا ہے
- اگاریکس 30 ٹائفس بخار (خونی بخار) میں بے چینی تشنج اور اعضاء میں رعشہ ہوتا ہے
- مرک سال 30 ٹائفس بخار (خونی بخار) میں حلق کے غدود میں سوجن ہو اور منہ سے بہت بدبو آتی ہے
خصوصی نوٹ
عمومی طور پر جب ہمارے پاس کئی بخار کے مریض آتے ہیں لیکن ان میں سے کئی مریض ایسے ہوتے ہیں جن کو وقتی فائدہ تو ہوتا ہے لیکن مستقل طور پر ان کا بخار ٹھیک نہیں ہوتا تو ایسے مریضوں کے لئے جب تک ان کی کلاسیکل میڈیسن نہیں ملتی تب تک ان کا مکمل شفاء یابی کا عمل مکمل نہیں ہوتا تو اس عمل کی مکمل شفا یابی کے لئے یہ پورا ایک لیکچر بڑی تفصیل کے ساتھ درج کیا گیا ہے اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے آپ درست علامات کے مطابق ہی درست دوا کا انتخاب کریں پھر ہی آپ اس کاوش سے آپ بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے