Spread the love
- اس دوا کے مریض میں حد سے زیادہ لاغری اور کمزوری پائی جاتی ہے۔
- اسے مرگی کے دورے پڑتے ہیں۔
- اس میں حد سے زیادہ بے چینی اور پریشانی پائی جاتی ہے۔
- اس دوا میں طاقت کا یکایک سلب ہو جانا پایا جاتا ہے۔
- اس دوا کے مریض کو ہلکے درد سے یا دوسری وجوہات سے حد سے زیادہ کمزوری ہو جاتی ہے جس سے وہ نڈھال ہو جاتا ہے۔ یہاں تک کہ اس کے لیے چلنا مشکل ہو جاتا ہے۔
- اسے دردوں کے ساتھ عموماً دوسری تکلیفات بھی ہوا کرتی ہیں۔ مثلاً سر، چہرے، آنکھوں اور گردن میں استسقائی پھلاوٹ وغیرہ۔
- اس دوا کا مریض صبح کے وقت بڑی پریشانی اور کمزوری محسوس کرتا ہے جس سے اسے غشی کے دورے پڑتے ہیں۔
- اس دوا کے دورے ناقابل برداشت ہوتے ہیں۔
- اندرونی عضاء جلد کے اور زخموں کے نوبتی درد سوزش پیدا کرنے والے ہوتے ہیں۔
- جسمانی محنت کے بعد یا پہاڑوں پر چڑھنے کے بعد اس دوا کا مریض اصابی کمزوری محسوس کرتا ہے۔
- تب فرقہ کی حالت میں یہ دوا بڑی زور زود اثر ہے۔
اس دوا کے مریض کے احساسات حد سے زیادہ بڑھتے ہوئے ہوتے ہیں۔
(DHMS 2nd year Materia Medica, Symptoms of Arsenic Album, آرسینک البم کی علامات)