آرسینک البم کے مریض کی جلد سفید اور چیپچیپی سی ہوتی ہے۔ جلد پر سیاہ رنگ کے باجرے کی طرح کے چھوٹے چھوٹے دانے ہوتے ہیں اگر جلد پر خشکی کی وجہ سے چٹے پر جائیں یا چیچک کے سے آبلے ہوجائیں تو یہ دوا انہیں ٹھیک کرتی ہے۔ خارش کے تر دانے جن کی وجہ سے تمام چہرے کا رنگ بدل جائے جلد کے اندر چونٹیاں رینگنے کا احساس ہو اور دانوں کے ارد گرد سوجن ہو تو آرسینک دوا ہوتی ہے۔ ایسے زخم جن پر دانے ہو جائیں اور زخم میں جلن اور درد ہو تو یہ دوا کام کرتی ہے۔ سرطان کے زہریلے پھوڑے بھی اس دوا سے ٹھیک ہوتے ہیں۔ آکلہ کا زخم جس میں جلن کے ساتھ درد ہو کی بھی آرسینک دوا ہے۔ گھٹنوں کی خلا میں کھجلی بھی اس دوا سے ٹھیک ہوتی ہے
(DHMS 2nd year Materia Medica Arsenic Album, Skin symptoms, سال دوم)