ہوا کو صاف کرنے والے قدرتی ذرائع درج ذیل ہیں۔
:بارش
بارش کا پانی ہوا میں موجود بہت سی کثافتوں کو بہا کر لے جاتا ہے، اس کے علاوہ بارش کے پانی میں کاربانک ایسڈ گیس حل ہو جاتی ہے اس طرح ہوا میں اس گیس کی زیادتی نہیں ہو پاتی۔
:پودے
پودے سورج کی روشنی میں ہوا کی کاربن ڈائی آکسائیڈ کو اپنے اندر جذب کر لیتے ہیں اور اس سے خوراک کا کام لیتے ہیں۔
:تیز ہوائیں
تیز ہوائیں ہوا میں شامل ہونے والی کثافتوں کو آبادی سے دور لے جاتی ہیں۔ اس طرح ہوا میں کثافتوں کی مقدار کم ہوتی رہتی ہے۔
:دھوپ
دھوپ ہوا میں موجود بہت سے جراثیم کو ہلاک کرتی رہتی ہے اس طرح جراثیموں سے پاک ہوتی رہتی ہے۔
:نفوذ
ہوا کے تمام اجزاء نفوذ کے عمل سے آپس میں مل کر ہوا کی ترکیب کو تناسب میں رکھتے ہیں۔ اس سے ہوا میں موجود ضررسال کثافتوں کا اثر کم ہو جاتا ہے۔
:اوزون
ہوا میں موجود اوزون ہوا میں موجود نامیاتی کثافتوں کو عمل تکید کے ذریعے دور کر دیتی ہے۔
(DHMS 2nd year Hygiene, natural elements to purify air)