ہوا کے اجزائے ترکیبی درج ذیل ہیں۔
- آکسیجن 94ء20 فیصد
- نائٹروجن 02ء79 فیصد
- کاربن ڈائی آکسائیڈ 04ء فیصد
- آبی بخارات (ان کی مقدار میں کمی بیشی ہوتی رہتی ہے۔)
- ایمونیا بہت معمولی مقدار میں ہوتی ہے۔
- اس کے علاوہ نامیاتی زراعت اوزون گیس اور شورے کے تیزاب کے بخارات بھی معمولی مقدار میں ہوا میں موجود ہوتے ہیں۔
:آکسیجن
آکسیجن ہوا کا نہایت اہم جزو ہے یہ سانس لینے اور جلنے کے عمل کے لیے بہت ضروری ہے یہ ایک بے رنگ، بے بو اور بے ذائقہ گیس ہے یہ پانی میں بہت کم حل پزیر ہے۔
:نائٹروجن
ہوا میں نائٹروجن گیس کی مقدار عام ہوا کا 4/5 حصہ ہوتی ہے یہ گیس نباتات اور حیوانات کی بناوٹ میں بڑا حصہ لیتی ہے ہوا میں اس گیس کی موجودگی سے آکسیجن کے اثرات معتدل رہتے ہیں اگر ہوا میں نائٹروجن نہ ہوتی تو جلنے کا عمل بہت تیز ہوتا اور جاندار اشیاء کی موت بھی بہت جلد واقع ہوتی۔
:کاربن ڈائی آکسائیڈ
ہوا میں اس کیس کا تناسب چار فیصد ہوتا ہے یہ گیس پانی میں حل پذیر ہے سوڈا واٹر کی بوتلوں میں یہ گیس بھری جاتی ہے یہ گیس ہاضمے میں مدد دیتی ہے۔ یہ گیس بے رنگ ہوتی ہے اس میں ہلکی سی گو پائی جاتی ہے اس کے ذائقے میں تیزابیت پائی جاتی ہے اس کی زیادہ مقدار میں موجودگی جلنے کے عمل کو ختم کر دیتی ہے اگر اس کیس کو چونے کے پانی میں گزارا جائے تو پانی کا رنگ دودھیا ہو جاتا ہے۔ یہ گیس عام ہوا کے نسبت بھاری ہوتی ہے بندہ کو اور گہرے غاروں میں جمع ہوجاتی ہے اگر کوئی آدمی کسی اس قسم کے کنویں یا غار میں جس میں یہ گیس جمع ہو اتر جائے تو وہ بے ہوش ہو جاتا ہے اس سے اس کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔ یہ گیس ہر جاندار کے سانس کے ساتھ خارج ہوتی رہتی ہے جلنے والی چیزوں کی کاربن ہوا سے مل کر کاربانک ایسڈ گیس بناتی ہے۔ اس کے علاوہ حیوانی اور نباتاتی مادوں کے گلنے سڑنے سے بھی یہ گیس پیدا ہوتی ہے تمام درخت اور پودے سورج کی روشنی میں کاربانک گیس کو اپنے اندر جذب کرتے رہتے ہیں اور آکسیجن خارج کرتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ہوا میں ان گیسوں کا تناسب قائم رہتا ہے۔
:آبی بخارات
ہوا میں ابھی بخارات کی موجودگی ہمارے جسم کے درجہ حرارت کو مناسب رکھنے کے لیے بہت ضروری ہے ہوا میں آبی بخارات سورج کی گرمی سے پانی کے بخارات میں تبدیل ہونے سے شامل ہوتے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ انسانوں اور حیوانوں کے سانس کے ساتھ بھی آبی بخارات خارج ہوتے ہیں جو ہوا میں شامل ہوتے رہتے ہیں جلنے کے عمل سے بھی آبی بخارات بنتے ہیں جو ہوا میں مل جاتے ہیں۔
:امونیا
امونیا ہوا میں بہت معمولی مقدار میں ہوتا ہے یہ نائٹروجن اور ہائیڈروجن کا مرکب ہے جو چیزوں کے گلنے سڑنے سے پیدا ہوتا ہے یہ بارش کے پانی کے ساتھ مل کر پودوں کو نائٹروجن پہنچ جاتا ہے۔
:اوزون
یہ دراصل تیز قسم کی آکسیجن ہے فضا میں موجود برقی رو آکسیجن کو اوزون میں بدل دیتی ہے اس جگہ جہاں پر پانی زیادہ مقدار میں آبی بخارات میں تبدیل ہوتا رہتا ہے یہ گیس بھی پیدا ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ یہ گیس ساحلی علاقوں میں پائی جاتی ہے پہاڑوں کی چوٹیوں پر بھی یہ موجود ہوتی ہے یہ ایک بہت مفید گیس ہے کیونکہ یہ تمام حیوانی کثافتوں کو جلا کر ان کے نقصان دہ اثرات کو ختم کر دیتی ہے۔
(DHMS 2nd year Hygiene, Composition of air, oxygen, nitrogen, carbon dioxide, vapours, ammonia, ozone, سال دوم)