جو ٹاپک پڑھنا چاہتے ہیں اس پر کلک کریں
لولگنا
اس مرض میں گرمی کی شدت کی وجہ سے خون میں جوش آ جاتا ہے جس کی وجہ سے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے ستون کو نقصان پہنچتا ہے اور غشی طاری ہو جاتی ہے
یہ مرض گرمی کی شدت اور زیادہ تیز دھوپ میں رہنے سے ہوتا ہے
موسم گرما میں سیاہ رنگ کے کپڑے پہننا ، گرمی میں سفر کرنا ، ٹرین میں سفر کرنا ، شراب نوشی کی کثرت ، گرمی کے دنوں میں جسمانی ورزش ، گرمی کی شدت سے پسینہ کا آنا رک جاتا ہے
جسم سے پسینہ خارج نہ ہونے کی وجہ سے جسم کی جلد خشک ہو کر جلتی رہتی ہے ۔ نظام عصبی پر برا اثر پڑتا ہے اور بہت زیادہ کمزوری ہو جاتی ہے پھر تشنج ہو جاتا ہے ۔ مریض کی آنکھوں کی پتلیاں پھیل جاتی ہیں ۔ کچھ گہرے سانس لے کر بے ہوشی میں چلا جاتا ہے ۔ اس کے بعد موت واقع ہو سکتی ہے
درج ذیل ہومیوپیتھک ادویات علامات کے مطابق استعمال کرائی جا سکتی ہیں
ایکونائٹ
سب سے پہلی دوا ایکونائیٹ ۔ جب حرارت بہت تیز ہو اور فالج کا خطرہ ہو
گلونائین
چہرہ زرد ، آنکھیں گڑی ہوئیں ۔ زبان سفید ۔ جسم کی حرارت بہت تیز
بیلا ڈونا
چہرہ گرم اور سرخ ۔ غنودگی ۔ بے ہوشی
نیٹرم میور
بائیو کیمک میں سن سٹروک کے لئے بہترین دوا
جیلسیمیم
دماغ میں اجتماع خون ، ہذیان ، سردرد ، تیز بخار ، بے ہوشی
نیٹرم کارب
سن سٹروک کے مزمن امراض کیلئے نیز موسم گرما کے سردرد کیلئے مفید ہے