سبزیوں کے طبی فوائد۔
ادرک1۱۔
کاسرریاح ،ہاضم اور امراض معدہ میں مفید۔ ریاحی دردوں مشلا گنٹھیا، فالج میں اس کا استعمال مفید ہے، درد پشت ،درد کمر میں بیرونی طور پر تیل میں جلا کر یا دیگر ادویہ کے ہمراہ تیل بنا کر مالش کی جاتی ہے۳
۔ ادرک گردے اور مثانہ کو طاقت دیتی ہے
۴۔بچوں کی کھانسی کی صورت میں ادرک کا عرق شہد میں ملا کر دینے سے کھانسی کا خاتمہ ہو جاتا ہے۵
ہاضمے دار چورن بنانے کے لیے سونٹھ (خشک ادرک) اور اجوائن دیسی لے کر آب ادرک میں تر کریں اور پھر سایہ میں خشک کریں اور نمک ملاکر سفوف بنا لیں ، حسب ضرورت استعمال کریں
۔ بند گوبھیCabbage
۱۔ یہ بلغم بننے کو روکتی ہے۲۔ اس کا بطور سلاد استعمال کولیسٹرول کے لیے بے حد مفید ہے۳۔اس کا استعمال موٹاپے کو کم کرتا ہے
پودینہ Pepper mint
۱۔ چہرے کے داغ دھبوں کو دور کرنے کے لیے پودینہ کو سرکہ میں پیس کر بطور لیپ استعمال کرنا مفید ہوتا ہے۲۔
پودینہ کا استعمال مقوی معدہ ہوتا ہے۳۔
جسم سے ریاح کو خارج کرتا ہے
۴۔ پودینہ کو انجیر کے ہمراہ جوشاندہ کی صورت میں استعمال کرنے سے سینہ اور پھیپھڑوں سے غلیظ مواد آسانی سے خارج ہو جاتا ہے اورکھانسی دمہ، درد سینہ میں مفید ہے
۵۔ بھوک لگاتا ہے6
۔ پودینہ پیشاب آور ہے
اسہال میں پودینے کا استعمال مفید ہے
پیاز Onion
تلی کے ورم کا سب سے کامیاب علاج پیاز کا استعمال ہے۔ خارش میں پیاز کا رس ملنے سے آرام ہوتا ہےاور خارش دور ہو جاتی ہے،۔ پیاز کے عرق میں شہد کا اضافہ مقوی باہ ہوتا ہے،۔ پیاز کو مقوی و محرک کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے
پیٹھا White Pumpkin
۔ بلڈپریشر اور گرمی کے لیے مفید ہے۔ دماغی کام کرنے والوں کے لیے پیٹھے کا حلوہ بے حد مفید ہے،۔ یہ ہڈیوں کی پرورش کرتا ہے اور نیند لاتا ہے۔ پیشاب کی جلن کو ختم کرنے میں پیٹھا اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔
سہانجنہ Moringa
بھوک لگاتا ہے،۔ وجع مفاصل اور درد کمر میں مفید ہے،۔گلے کی سوزش کی صورت میں اس کا استعمال مفید ہے
توری۔ laActangu
۔ قبض کشا ہے،۔ بواسیر کو درست کرتی ہے،۔ حرارت کو تسکین دیتی ہے,۔مسکن حرارت اور مدربول ہے
ٹماٹر Tomato
۱۔ ٹماٹر خون کو صاف کرتا ہے،۔ جسم کی خشکی کو دور کرتا ہے،۔ وہم اور وحشت کو ختم کرتا ہے،۔طبیعت کو فرحت دیتا ہے،۔ بچوں کے لیے اس کا جوس نہایت مفید ہے،۔ گردہ کی پتھری والے مریض ٹماٹر استعمال نہ کریں
چقندرBeet Root
اعصاب کو قوت بخشتاہے اورجسم کو طاقتور بناتاہے، سر میں سکری ہو تواس کے پتے ابال کر سر دھونےسےدورہو جاتی ہے، اس کےپتےاگر مہندی کے ہمراہ رگڑ کر لگائیں تو سرکے بال نرم و ملائم ہو جاتے ہیں ، گرتے بال رک جاتےہیں، مادہ تولید گاڑھا کرتاہے، جوڑوں کے درد میں چقندر نہایت مفید ہے
دھنیاCoriender
پیاس کو روکتاہے اورقےکو ختم کرتا ہے، مقوی معدہ ہے ،معدے کا صفرا دور کرتاہے، دل و دماغ کو ٹھنڈک اورطاقت دیتا ہے، تبخیر معدہ کے لیے پانچ تولہ مغز بادام ، پانچ تولہ سونف اور اڑھائی تولہ دھنیا ہمراہ دیسی تولہ چینی کے سفوف بنا کر ایک تولہ کھانا کھانے کے بعد کھانےسے مرض دورہوتاہے اوردماغ کو قوت ملتی ہے، نزلہ ،زکام ، سر درد ،سر چکرانے کی صورت اطریفل کشیر کا استعمال مفید ہے
شلجمTurnip
۱۔ جسم کو طاقتور بناتا ہے ، بدن کی کمزوری کو دور کرتا ہے۔ خشک کھانسی میں بے حد مفید ہے۔ضعف جگر،گنٹھیا، ضعف مشانہ میں شلجم بے حدمفید ہے
۱۔یہ مغوی معدہ اور قاتل کرم شکم ہے،۔کریلا صفرا اور بلغم کا مسہل ہے اعصابی طاقت دیتا ہے،۔ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید ہے
گاجرCarrot
کچی گاجرکھانے سے بینائی میں اضافہ ہوتاہے، ۔گاجر سیب کامتبادل ہے۳۔گاجر دل کے امراض میں مفیدہے، ۔گاجر مفرح اور مقوی اعضائے رئیسہ ہ
لہسنGarlic
۔یہ خوراک کو جلد ہضم کرتاہے،۔پیشاب اور حیض جاری کرتاہے،۔انار دانہ ، پودینہ، ادرک اور لہسن کی چٹنی بہت سے طبعی فوائد رکھتی ہے،۔بلندفشار خون میں اس کا استعمال نہایت مفید ثابت ہوتاہے
۔مرچ بھوک لگاتی ہے اور ریح کو جسم سے خارج کرتی ہے،۔مرچ وبائی امراض کا سب سے بڑا تریاق ہے،۔بلغمی امراض والوں کے لیے مرچ بہت مفید ہے اور کھانے کو ہضم کرتی ہے،۔حیض اورپیشاب کی بندش کو کھولتی ہے
مولیRadish
۱۔مولی نمک کے ساتھ کھانے سے جگر کی اصلاح ہوتی ہے،۔مولی کا مستقل استعمال گردہ اور مثانہ میں موجود پتھری کو ریزہ ریزہ کر کے ہمیشہ کے لیے جسم سے خارج کردیتا ہے،۔یرقان کے مرض میں مولی کے پتوں کا رس نکال کر چینی ملاکر پلانے سے مرض ختم ہوجاتاہے ،۔مسوڑھوں کے امراض پائیوریا اور دانتوں کی مختلف بیماریوں میں اسکا استعمال مفید ہوتاہے
۔میتھی کا استعمال اعصاب کو طاقت دیتا ہے،۔میتھی کے جو شاندہ میں شہدملاکرپلانے سے دمہ میں بے حد فائدہ ہوتا ہے،۔تخم میتھی کوپیس کر چہرے پر لگانے سے رنگ نکھر جاتا ہے،۔ میتھی کے بیجوں کو رگڑ کر اس پانی سے ہفتہ میں دو بار سر دھونے سے سر کے بال لمبے ہو جاتے ہیں اور گرنے سے بالکل بندہو جاتے ہیں۔
اجوائن دیسی کھانا ہضم کرتی ہے اور بھوک بڑھاتی ہے،۔کاسر ریاح ہے ، فساد بلغم اوراپھارہ کو دور کرتی ہے،۔گردہ ،مشانہ کی پتھری کو توڑتی ہے،۔کالی کھانسی کے مرض میں اجوائن کا پانی نہایت مفید ہے، ۔دمہ کے مریض میں اجوائن خراسانی کا استعمال نہایت فائدہ مند ہوتا ہے،۔تمام اقسام کے نزلوں میں مفید ہے،۔ایک ماشہ اجوائن شہد میں ملاکرکھانے سے پرانے درد سر ،عرق النسائ اور نقرس میں مفید ہے۔
۔اسپغول آنتوں کے زخموں ،مروڑ ہونے کی حالت میں بے حد مفید ہے۔ اس میں شربت صندل ایک چمچ ڈال کر پلانا مفید ہوتا ہے، ۔قبض کشا ہے ، آنتوں میں پھسلن پیداکرتی ہے ،رات سوتے وقت ایک گلاس دودھ میں ایک تولہ اسپغول کا استعمال دائمی قبض میں بھی مفید ہے
الائچی خورد۱۔مقوی معدہ ہے، معدہ کی رطوبت کو خشک کرتی ہے، قے، متلی اور منہ کی بدبو کو دو ر کرتی ہے،آنتوں کی مختلف بیماریوں میں بے حد مفید ہے
الائچی کلاں
الائچی کلاں بھوک بڑھاتی ہے، مفوی معدہ ہے، گرم مصالحہ میں استعمال ہوتی ہے، مفرح قلب ہوتی ہے
املی
املی دل و معدے کو قوت دیتی ہے, جگر کی خرابی اور یرقان میں املی دو تولہ ،تخم کانسی سات ماشہ ، گل نیلوفردو تولہ اور مکوبھگو کر پینا بہت مفید ہے, سوزاک میں املی کا پانی پینا مفید ہوتا ہے
انار دانہ saeed pomegranate
انار دانہ ہاضم ہے، بھوک لگا تا ہے، مفوی معدہ ہے، پودینے کی چٹنی بنانے میں انار دانہ ایک اہم جز ہے، پیٹ درد میں انار دانہ پانی میں رگڑ کر نمک اور کالی مرچ حسب ضرورت ملا کر پینے سے درد فورا دور ہو جاتا ہے
انڈہ خون پیدا کرتا ہےش کمزور مریضوں کی بہتر ین غذا ہے، انڈہ لحمیات کا بہترین ماخذ ہے
تیز پات ریاح کو تحلیل کرتا ہے، معدہ کی اصلاح کرتا ہے، مفرح دماغ و قلب ہے گوشت کو گلانے کے لیے ہنڈیا میں دو پتے تیز پات کے ڈال دیے جائیں تو گوشت گل جاتا ہے ، سالن خوش ذائقہ تیار ہو جاتا ہے
خوشبو دار او ر دافع تعفن ہے، کھانسی اور دمہ میں دار چینی کو ہم وزن شہد میں ملا کر چٹانے سے فائدہ ہوتا ہے، نزلہ اور زکام میں دار چینی کا سفوف ایک ماشہ صبح و شام ہمراہ پانی استعمال کرنا مفید ہے
دہی yoghurt
دہی معدے کی گرمی کو دور کرتا ہے،– منہ میں نکلے ہوئے چھالوں کے لیے مفید ہے، دہی پیاس کو تسکین دیتی ہے، معدے اور آنتوں کے ورم اس کے استعمال سے دور ہو جاتے ہیں
حواس اور دل ودماغ کو قوت دیتا ہے، جگر کی اصلاح کرتا ہے، چہرے کے رنگ کو نکھارتا ہے
زیتون قبض کشائ ہے، پتھری کو توڑتا ہے ، پیشاپ کو جاری کرتا ہے، روغن زیتون کا مستقل استعمال السر سے نجات کا سبب ہے
زیرہ سفید کو لیموں کے رس میں رگڑ کر کھانے سے متلی فورا دور ہو جاتی ہے، ریاح اور ورم کو تحلیل کرتا ہے، آنتوں کو طاقت دیتا ہے
سیاہ زیرہ استعمال چہرے کا رنگ نکھارتا ہے، پیشاب اور حیض کو جاری کرتا ہے، بلغم کو دور کرتا ہے، ریاح اور ورموں کو تحلیل کرتا ہے
اسہال ، پیچش اور بخار کے لیے بہترین غذا ہے، بدن کو فربہ بناتا ہے، جسم کو طاقت حاصل ہوتی ہے، ریاح اور ورموں کو تحلیل کرتا ہے
دماغ کو قوت دیتا ہے، کھانا ہضم کرتا ہے اور بھوک لگاتا ہے، طحال کے امراض میں جامن کا سرکہ بے حد مفید ہے، پیٹ کے کیڑوں کو مارتا ہے، پیٹ کے اپھارہ میں اس کا استعمال بے حد مفید ہے، سرکہ پیشاب آور اور مصفی خون ہے
سونف ہاضم اور کاسر ریاح ہوتی ہے، پیشاب اور حیض کو جاری کرتی ہے، مغوی معدہ ہے، بلغم کو دور کرتی ہے، بادی کو دور کرتی ہے، ہر قسم کے سر درد کے لیے سونف دس تولہ، مصری دس تولہ باریک پیس کر سفوف بنا لیں تین تولہ سفوف کا استعمال مقوی دماغ ہے، بینائی اور دماغ کی طاقت کے لیے سونف اور مصری ہمراہ بادام رات کو دودھ کے ساتھ مفید ہے
ریاح کو خارج کرتی ہے ،محلل اورام ہے اور کاسر ریاح ہے، پٹھوں ،معدہ اور جگر کو قوت دیتی ہے، زہر کو جسم سے قے کے ذریعے سے نکالتی ہے، غذاؤں کو لطیف بناتی ہے، غذائی اشیاء کے نقصان دہ اثرات کو دور کرتی ہے، دمہ ،کھانسی ،زکام، بدہضمی میں اس کا استعمال مفید ہے، اس میں فولاد وٹامن بی اور ای شامل ہوتے ہیں، منہ کی بدبو ختم کرتی ہے، گلے کی خراش میں کالی مرچ منہ میں چبانے سے افاقہ ہوتا ہے
شہد حرارت عزیزی کو قوی کرتا ہے، امراض قلب میں بے حد مفید ہے، پھیپھڑوں کی صفائی کرتا ہے، دماغی تھکن کی صورت میں ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک چمچ ملا کر پینے سے تھکن فورا دور ہو جاتی ہے
کھانے کو ہضم کرتا ہے، طبیعت کو نرم کرتا ہے، بلغم کو چھانٹتا ہے
گھی بدن کو طاقت دیتا ہے، دردوں اور ورموں کو تحلیل کرتا ہے
لونگ مفرح اور دل و دماغ کو طاقت دیتی ہے، اعضائے رئیسہ کو قوت اور فرحت بخشتی ہے، منہ کی بدبو دور کرتی ہے، لونگ ،سونٹھ ،جائفل ، حرمل کو روغن کنجد میں پکا کر ملنا جوڑوں کے درد کے لیے مفید ہے
دافع صفراء ہے، تازہ لیموں کی شکنجی بخار میں افاقہ دیتی ہے وزن کم کرنے کے لیے لیموں کا رس ہمراہ دو چمچ شہد نہار منہ بہت مفید ہے، لیموں میں فاسفورس ،فولاد ، پوٹاشیم اور کیلشیم کی وافر مقدار کے ساتھ وٹامن بی اور سی بھی موجود ہوتا ہے
آواز کو صاف کرتا ہے، قبض کشا ہوتا ہے، مقوی دماغ ہوتا ہے، جلد کو نرم کرتا ہے، مکھن اگر شکر اور خشخاش ملا کر کھایا جائے تو بدن کو فربہ کرتا ہے
مہندی مصفی خون ہے، الرجی میں اس کا استعمال نہایت مفید ہے
نمک دانتوں کا عمدہ منجن ہے، خارش کے مریض کے لیے نیم کے پتوں میں نمک اور پانی ملا کر پہلے جوش دیں ا ور پھر اس پانی میں غسل دیں خارش دور ہو جائے گی، نمک کے غرارے کرنے سے گلے کی خراش دور ہو جاتی ہے، کھانے کو لذیذ بنا تا ہے، معدہ اور آنتوں کو صاف کرتا ہے
ہلدی ورموں کو تحلیل کرتی ہے، خون کو صاف کرتی ہے، یرقان میں اس کا استعمال نہایت مفید ہے4 چوٹ لگنے یا موچ آنے کی صورت میں ہلدی اور چونا ہم وزن رگڑ کر لیپ کرنا مفید ہے، چہرے کے داغ دھبوں کو دور کرنے کے لیے ہلدی میں سرسوں کا تیل ملا کر لگانے سے چہرے کا رنگ نکھر آتا ہے ، ہلدی، سونٹھ اور چینی ملا کر کھانے سے جوڑوں کا درد دور ہو جاتا ہے، بلغم کو دور کرتی ہے ، جگر اور سینے کو صاف کرتی ہے
1 ہاضم ہے، بھوک بڑھاتی ہے2 ریاح اور اورام کو تحلیل کرتی ہے3 پیشاب اور حیض کو جاری کرتی ہے4 دماغی اور اعصابی امراض میں مفید ہے5 ہینگ کو ہمیشہ بریاں کر کے استعمال کرنا چاہیے6 بدن میں گرمی پہنچاتی ہے7 ہینگ کھانے سے پیٹ کا اپھارہ بالکل ٹھیک ہو جاتا ہے8 ماش کی دال ،اروی کچالو میں ہینگ ڈالنے سے ان کے مضر اثرات زائل ہو جاتے ہیں