لائیکوپوڈیم 30 ( صبح دوپہر شام)
Lycopodium 30 (3 time a day)
پیٹ میں بہت زیادہ گیس اور بھراؤ لیکن زیادہ تر پیٹ کے نیچلے حصے میں
اپھارہ میں کمی ہوجائے جب ڈکار یا ریاح خارج ہو
اس کی خاص علامت پیٹ میں استسقاء کا ہونا ہے جب جب جگر کی خرابی کی وجہ سے آب خون (سیرم) پیٹ کی اندرونی جھلی میں جمع ہو جائے
لائیکو پوڈیم کی ایک علامت یہ بھی ہے کہ اس کے پیٹ کا استسقاء پیروں سے شروع ہوتا ہے جو آہستہ آہستہ اوپر کی طرف بڑھتا ہے اور پھر یہ پیٹ کا استسقاء بن جاتا ہے
لائیکو پوڈیم کے مریض کے پیٹ پر بھورے داغ ہوتے ہیں
مریض کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے پیٹ سے حلق کی طرف ایک گولہ اٹھ رہا ہے