Spread the love
Coronary Thrombosis
جو ٹاپک پڑھنا چاہتے ہیں اس پر کلک کریں
شریانوں میں خون کے لوتھڑوں کا جمناہومیوپیتھک ادویہ مع علامات
مرکیورس
دل کی کمزوری جیسا کہ مریض مر رہا ہو۔ مریض دل کی کپکپاہٹ کے ساتھ جاگتا ہے اور مضطرب ہوتا ہے جیسے کہ خوف زدہ ہو۔ دل کی چوٹی پر درد ہوتا ہے اور اوپر کی جانب پھیلتا ہے۔ دل کی نالیوں میں دباوُ ہوتا ہے، خوف کے ساتھ دھڑکن ہوتی ہے۔رات کے وقت اور تھوڑی سی تھکاوٹ کے ساتھ ابتری ہوتی ہے۔ جس کے ساتھ کھانسی ہوتی ہے اور خونی بلغم خارج ہوتا ہے۔
میڈورینم
چھاتی میں دباوُ کے باعث سانس لینے میں دقت ہوتی ہے۔ دل میں پھڑ پھڑاہٹ ہوتی ہے اور دل میں تپکن والا درد ہوتا ہے۔ دل کی چوٹی پر حاد جلد جلد ہونے والا دھندلا تیز درد ہوتا ہے۔ حرکت سے ابتری ہوتی ہے۔ دل میں جلن ہوتی ہے۔ جو کمر تک اور بائیں بازو تک پھیل جاتی ہے۔
لائیکو پوڈیم
دھڑکن حتیٰ کہ بستر میں بھی ہو۔ مریض رات کے وقت پریشان ہوتا ہے۔ بستر پر کروٹیں بدلتا ہے۔ کھانے کے بعد ابتری ہوتی ہے۔ کھانا ہضم ہونے کے دوران ابتری ہوتی ہے۔ دل کا فعل دبا ہوا اور غیر واضح ہوتا ہے۔ پیشاب میں البیومن انڈوں کی سفیدی کی طرح کا مادہ خارج ہوتا ہے۔ سینے میں اینٹھن اور کھچاوُ ہوتا ہے۔ مریض سانس نہیں لے سکتا۔ چھوٹی پسلیوں کے نیچے ٹانکے لگنے جیسے درد ہوتے ہیں۔
للیم ٹگ
یہ احساس ہوتا ہے کہ جیسے دل کو کسی شنکجے میں جھکڑا گیا ہو یا کھینچا گیا ہو۔ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے کہ سارا خون دل میں چلا گیا ہو۔ جو کہ مڑ کر دوہرا ہونے کا احساس پیدا کرتا ہے۔ سیدھا چلنے کی نا اہلیت یہ احساس کہ دل کو شدت کے ساتھ مٹھی میں لیا گیا ہو۔ پھر اچانک چھوڑ دیا گیا ہو۔ دل میں ادلتے بدلتے والی کھنچاوٹ، دل میں تقریباً مستقل درد دوڑتا رہتا ہے۔ کھانے سے بہتری ہوتی ہے۔ خواہ بہت ہی تھوڑا کھایا گیا ہو۔ متواتر دھڑکن اور تشویش۔*
آرنیکا
مریض رات کے وقت دہشت کھاتا ہے. موت کا خوف اچانک لاحق ہو جائے، جسم کے اوپر خراشوں والی دکھن کا احساس ہو۔ جارحیت یا ناگواری، آرنیکا کی خصوصیت ہے۔ جسم ٹھنڈا اور سر گرم ہوتا ہے۔ آرنیکا دل کی نالیوں کے امراض کے لئے مفید دوا ہے۔ مریض اکیلا رہنا چاہتا ہے۔ ہر قسم کی چیزوں کا تصور کرتا ہے۔ رات کے وقت دہشت کھاتا ہے۔ مرنے کا اچانک خوف ہوتا ہے۔ جو رات کے وقت اکثر آتا ہے۔ مریض بے چین ہوتا ہے۔ تناوُ اور کھنچاوُ زیادہ مشقت یا تھکاوٹ سے ہوتا ہے۔ آرنیکا متاثرہ حصوں کو افاقہ دیتی ہے اور شفا یاب کرتی ہے۔*
سیکل کورنوٹم
سیکل میں بازووُں اور ٹانگوں کا سن ہو جانا اور ٹھنڈا پڑ جانا ہوتا ہے۔ انجائنا کا درد اور بلند فشار خون ہوتا ہے۔ سینے میں سوراخ کرنے والے درد ہوتے ہیں۔ سینے میں نرمی پائی جاتی ہے۔