بالوں کا گرنا، سر میں خشکی اور سکری وغیرہ کا ھومیو پیتھک علاج
بالوں کا گرنا خشکی سکری ایک عام بیماری ہے ۔ اور اس سے مرد اور خواتین دونوں ہی پریشان ہوتے ہیں ۔ آج آپ کو بالوں کے مسائل کا علاج بتائیں گے ۔
بالوں کے مسائل کیلئے علامات کے مطابق درج ذیل ادوایات استعمال کروائی جا سکتی ہیں ۔
جو ٹاپک پڑھنا چاہتے ہیں اس پر کلک کریں
- 1 سینی کیولا Sanicula
- 2 فاسفورس PHOSPHORUS
- 3 تھوجا Thuja
- 4 سیپیا Sepia
- 5 وائزبیڈن Wiesbaden
- 6 الیومینا Alumina
- 7 ایسڈ فلور Acid Fluor
- 8 بوریکس Borax
- 9 امونیم میور۔ Ammonia Mur
- 10 اسٹی لیگو
- 11 سلیشیا ۔
- 12 فیرم فاس۔
- 13 مردوں کے بالوں کے مسائل
- 14 بالوں کے لیے ہومیوپیتھک ادویات
- 15 نیٹرم میور
- 16 .نیورانڑی
- 17 کالی کارب
- 18 ونکا مائنز
- 19 فلورک ایسڈ
- 20 .کالی کارب
- 21 ویس بیڈن
- 22 فاسفورس
- 23 برائٹاکارب
- 24 .سینی کیولا
- 25 .مزیریم
- 26 سورائینم
- 27 ایسڈ فاس
- 28 ….اولینڈرسر
سینی کیولا Sanicula
سر میں پرت دار سکری۔ اور آنکھوں کی بھنووں میں ۔
سینی کولا 200 میں ہر 7دن بعد 3 قطرے .
فاسفورس PHOSPHORUS
بہت ذیادہ سکری سے بالوں کا گرنا۔ خارش۔ گچھوں کے گچھے بالوں کے گرتے ہیں ۔200 میں بہترین کام کرتی ہے۔
تھوجا Thuja
یہ دوا تب استعمال کروائی کروائی جاتی ہے جب سر میں سفید پرت دار سکری ہو بال خشک ہوتے ہیں اور گرتے ہیں ۔
سیپیا Sepia
دائرہ نما سکری۔ بال گریں۔ ماتھے پربالوں کے قریب مہاسے۔
وائزبیڈن Wiesbaden
یہ دوا کے استعمال سے نئے بال تیزی سے اگیں گے۔ اور سیاہ بھی ہوں گے۔
200 طاقت بہتر کام کرتی ہے۔
الیومینا Alumina
کھوپڑی سے بال بہت زیادہ مقدار میں گرتے ہیں ۔کھوپڑی جگہ جگہ سے ننگی ہو جاتی ہے۔ تمام جسم سے بالوں کا گرنا لاحق ہو ۔
ایسڈ فلور Acid Fluor
آتشک کےباعث بالوں کا گرنا۔ بال خشک، پھٹ جائیں، ٹوٹ جائیں، بالوں کے گچھے بن کرالجھ جاتے ہوں۔ چمک ختم ہو چکی ہو۔
بوریکس Borax
بال کھردرے اور سخت، بال الجھ جاتے ہوں۔کنگھی سے بھی ہموار
امونیم میور۔ Ammonia Mur
سکری کے ساتھ بالوں کا گرنا۔
اسٹی لیگو
بال گرتے ہوں اور دوبارہ نہ اگیں سلفس کی وجہ سے گنجاپن ۔
بائیو کیمک علاج ۔
کلکیریا فاس۔
بال کم ہوتے جائیں ۔
سلیشیا ۔
بال گریں .
فیرم فاس۔
ھاتھ لگانے سےبال درد کریں
آرنیکا ہیر آئیل اور جیبورینڈی ہیر ٹانک بالوں کے گرنے میں اکثر مفید ثابت ہوتے ہیں ۔
دیگر ادوایات کے ساتھ استعمال کیئے جا سکتے ہیں
مردوں کے بالوں کے مسائل
بالوں کے لیے ہومیوپیتھک ادویات
نیٹرم میور
جب بالوں میں کنگھی کی جائے تو بال زیادہ اتریں یہ بہت زیادہ لوگوں کی شکایت ہوتی ہے اگر ایسا ہو تو نیٹرم میور بہترین کام کرتی ہے
.نیورانڑی
آج کل خوراک کا ناقص ہونا وٹامن پروٹین کا مناسب مقدار کا نا ہونے کی وجہ سے وقت سے پہلے مردوں کے بال سفید ہونے لگتے ہیںاور یہ اکثر نظر آتا ہےحالانکہ ان کی عمر سفید بالوں والی نہیں ہوتی وہ اس میڈیسن کو سٹڈی کریں
کالی کارب
خشکی کی وجہ سے بال گرنا ہر دوسرے بندے کا پرابلم ہے رنگ برنگے شمپو کا استعمال کرنے والوں کو اکثر اس تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہماری قوم میں ایمانداری کا فقدان ہے پیسے کے لالچ میں چیز کا معیار وہ نہیں ہوتا جس کی وجہ سےپریشا نی کاسامنا کرنا پڑتا ہے اگر اس میڈیسن کا استعمال کیا جائے تو کافی حد تک سکون ہوتا ہے
ونکا مائنز
فلورک ایسڈ
آپ لوگوں نے دیکھا ہو گا ٹائیفائیڈ کے بعد کچھ لوگوں کے بال جھڑ ے لگتے ہیں اور بعض اوقات دیکھنے میں آیا ہے بال کی زیادتی بھی ہو جاتی ہے لیکن اکثر جھڑتے ہیں تو فلورک ایسڈ اچھا کام کرتی ہے۔
.کالی کارب
سر میں خشکی اور سکری کی زیادتی میں کالی کارب استعمال کریں اور اگر بال جھڑ ے لگیں تو بھی کالی کارب استعمال کریں
ویس بیڈن
فاسفورس
سر پر گنج کے داغ نمایاں ہوتے ہیں اس کے لئے اس میڈیسن کی مکمل سٹڈی کے بعد استعمال کریں
برائٹاکارب
.سینی کیولا
سر کی سکری کے ساتھ بھوؤں پر بھی سکری ہونے لگتی ہے اس کےلئےسینی کیولا کا استعمال بہترین ہے
.مزیریم
سر میں موٹی تہہ والا ایگزیمہ اور خارش ہو تومزیدیم پہلے نمبر کی میڈیسن ہے بعض اوقات موٹے چمڑے کی مانند کھرنڈ ہو جاتے ہیں
سورائینم
عورتوں کی طرح کبھی مردوں کے بالوں میں بھی جوئیں پڑ جاتی ہیں
ایسڈ فاس
اگر عام کمزوری کی وجہ سے بال گرنے لگیں تو ایسڈ فاس کو ذہن میں رکھیں