حادثے ACCIDENTS.
اور
ہومیوپیتھی
حادثے میں اگر جھٹکا لگے ۔ جسم ‘دماغ‘ ہل جائیں یا چوٹ بلا ذخم ہو تو آرنیکا 30 ہر چار گھنٹے بعد
دیں ۔ زخمی حالت میں اسی طرح کیلنڈولا دیں ۔چاقو وغیرہ سے کٹ جانے کے لئے سٹافی سیگیریا30 ایک خوراک سے چار خوراک روزانہ دیں ۔دوا وقفہ سے بھی دی جا سکتی ہے ۔ اعصاب یا ریڑھ کی چوٹ کے لئے ہائی پیریکم 30 روزانہ یا وقفہ سے دیں ۔ تکلیف پرانی ہو تو 200یا اونچی طاقت میں دوا پیچھے بیان کئے گئے طریقہ کے مطابق دی جا سکتی ہے ۔
ہڈیوں کو ضرب آجائے تو روٹا یا سمفائٹم 30 اور 200 دیں ۔ہڈی ٹوٹ جائے تو سمفائٹم 30 اور 200 دیں ۔
موچ آ جا ئے تو روٹا 30 ایک سے تین چار خوراک روزانہ یا رسٹاکس 30 کی صرف ایک خوراک دے کر دو تین دن انتظار کریں ۔
جوڑ کو چوٹ آئے یا اتر جائے تو روٹا 30 دن میں ایک سے تین چار دفعہ دیں ۔ جسمانی مشقت کی وجہ سے اگر کوئی تکلیف ہو تو آرنیکا 30 تین چار خوراک روزانہ یا رسٹاکس 30 تین دن کے وقفہ سے دیں ۔ نوک دار سوئی ‘کانٹا وغیرہ لگ جائے لیڈم 30 ایک خوراک سے تین خوراک تکلیف کی شدت کے مطابق روزانہ دیں ۔
بھٹر‘شہد کی مکھی وغیرہ کے ڈنک بھی اس چبھن کی طرح ہوتے ہیں ۔ لیڈم 30 دیں اور خارجی طور پر اسی کا اچھی طرح رگڑ کر لگائیں ۔
جانور کاٹ جائے تو دوا لائسن 200 ہفتہ وار دیں ۔مثلا اگر کتا کاٹ جائے تو مذکورہ بالا دوا ہفتہ وار تین دفعہ دیں ۔
چکنائی ۔ گوشت ۔انڈا تیز مصالحے کا استعمال بہت کم کر دینا ضروری ہے ۔ جسمانی ورزش یا سیر کرنا سود مند ہو گا ۔ تندرستی کو بحال رکھنے کے لئے جسمانی ورزش یا سیر ویسے ہی لازمی ہے ۔
عادات میں سستی ہو تو نکس وامیکا 30 ایک خوراک وقفہ سے اور لائیکو پوڈیم 30 ایک سے تین خوراک روزانہ دیں ۔
ذائقہ ترش ہو تو کیلکیریا کارب 30 وقفہ سے دیں ۔نیٹرم فاس 6ایکس روزانہ ایک خوراک بھی دی جا سکتی ہے ۔ سلفر 30 کی ایک خوراک روزانہ یا وقفہ سے دینا بھی تیزابیت میں مفید ہے ۔
تیزابیت سے آبی رطوبات میں ذرات پیدا ہو جاتے ہیں جنہیں گردے خارج نہیں کر سکتے وہ ریگ اور پتھریاں بن جاتی ہیں ۔یا دوران خون میں شامل ہو کر جوڑوں اور عضلات میں جمع ہو کر گنھٹیا کا موجب بنتی ہیں ۔