Hysteria
ہسٹیریا
یہ مرض نظام عصبی کے افعال میں فتور واقع ہونے سے پیدا ہوتا ہے
یہ مرض مردوں میں بھی دیکھا گیا ہے
جب اس مرض کا دورہ شروع ہوتا ہے تو مریضہ کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس کے پیٹ میں سے ایک گولہ اٹھ کر اوپر کو جا کر اس کے حلق میں اٹک گیا ہے۔
اس کی دو اقسام ہیں
ہسٹیریا مائینر
ہسٹیریا میجر
مستورات میں حیض کی خرابی ، تکلیف سے آ نا یا بند ہو جانا
شہوانی خیالات و خواہشات کا غالب آ جانا
عیش وعشرت کی زندگی بسر کرنا
رنج و فکر غم و تردد
غصہ و خوف
نفخ شکم
دائمی قبض
مردوں میں جلق و مشت زنی اور بکثرت دماغی محنت ۔ بے خوابی اس کی وجوہات ہیں
درج ذیل ہومیوپیتھک ادویات علامات کے مطابق استعمال کروائی جا سکتی ہیں
ایکونائیٹ نیپلس
اگر مرض کی ابتدا ہو تو یہ دوائی بہترین کام کرتی ہے
اگنیشیا امارہ
ہسٹیریا کی خاص دوا
غم کے بد اثرات لمبی لمبی سانسیں غیر متوقع اور تعجب خیز علامات
ماسکس
ہسٹیریائی غشی ۔ آ ہیں بھرنا اور گلے میں گولا اٹکنا
ایسافوٹیڈا
ہوا کا گولا معدہ سے گلے میں پھنس جاتا ہے مریضہ نگلتی رہتی ہے ۔ بدبودار ریاح جو معدہ سے اوپر کو اٹھیں
پلسٹلا
رونے والی مریضہ ، نرم مزاج ، رحم کے امراض ، حیض کی کمی و بندش
سیپیا
زنانہ اعضائے تناسلی کا نیچے کی طرف دباؤ ۔ مریضہ ناامید ، غمگین دنیا سے بے پرواہ
پلاٹینا
نمایاں تکبر والی عورتیں جن میں شہوت کا جنون ہو۔ یہ بہت حساس ہوتی ہیں اور ہر کسی کو اپنی تکلیف بتا دیتی ہیں
ٹیرنٹولا ہسپانیہ
مریضہ ہنستے ہنستے بس نہیں کرتی ، بےچینی اور عضلات کا جھٹکنا ہیں
ویلیریانہ
مریضہ لگاتار جنبش میں رہتی ہے ۔ محنت کرنے سے سر درد ہوتا ہے خفیف درد سے غشی طاری ہو جاتی ہے
نکس ماسکاٹا
عصبی مزاج کے مریضوں کیلئے موزوں ہے جنکی طبیعت غمی سے خوشی میں تبدیل ہوتی رہتی ہے
جیلسی میم
ہوا کی نالی کے تشنج میں جبکہ ساتھ ساتھ ہسٹیریا کا حملہ بھی ہو ۔ نیم بے ہوشی اور نقاہت اس کی مخصوص علامت ہے
بیلاڈونا
جب خون کا دورہ سر کی جانب ہو ۔ مریضہ کا چہرہ سرخ ہو ۔ پتلیاں پھیلی ہوئی ہوں ۔ آنکھیں چمکتی ہوں
کالی فاس
مریضہ چلاتی ہے ۔ ہنستی ہے اور جمائیاں لیتی ہے۔ بیہوشی کے ساتھ تشنج ہو ۔ شکم تنا ہوا ہو ۔ مریضہ آہیں بھرتی ہو ۔ مغموم ہو اور کانپتی ہو