wordpress-seo
domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init
action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/youdoctor/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114The post سیل پر نوٹ لکھیں appeared first on YOU DOCTOR.
]]>انسانی خلیہ یا سیل پروٹوپلازم سے بنا ہوتا ہے۔ اس کہ اردگرد ایک جھلی کی دیوار ہوتی ہے۔ اس جھلی کو سیل ممبرین کہتے ہیں۔ سیل ممبرین میں سے مختلف کیمیائی مادے گزر کر سیل کے اندر جا سکتے ہیں۔ سیل کے مرکز میں سیل کا نیوکلیس ہو تا ہے۔ یہ نیوکلیس بھی پروٹوپلازم کا بنا ہوتا ہے۔ نیوکلیس میں موجود پروٹوپلازم کے علاوہ باقی سیل کے پروٹوپلازم کو سائٹوپلازم کہتے ہیں۔ نیوکلیس کے اردگرد بھی ایک جھلی ہوتی ہے جو نیوکلیر ممبرین کہلاتی ہے۔ نیوکلیس میں ایک یا ایک سے زیادہ اجسام ہوتے ہیں۔ جو نوکلیولائی کہلاتے ہیں۔ نیوکلیس میں کروماٹن کا ایک جال سا بچھا ہو تا ہے۔ کروماٹن میں کرو موسومز پائے جاتے ہیں۔ ان کروموسومز کی تعداد مختلف جانوروں میں مختلف ہوتی ہے۔ کروموسومز میں جینز پائے جاتے ہیں۔ جو والدین کی موروثی خصوصیات بچوں میں منتقل کرتے ہیں۔ سیل میں نیوکلیس کے قریب پوٹوپلازم کا ایک کرہ ہوتا ہے۔ جو سنٹروسوم کہلاتا ہے۔ سنٹروسوم میں ایک یا دو غیر شفاف زرے ہوتے ہیں۔ جنھیں سنٹریی اول کہتے ہیں۔ سنٹری اول سیل کی تقسیم میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ مائٹوکانڈریا عمل تنفس میں حصہ لیتے ہیں۔ اس کے علاؤہ گالجی باڈیز کاجال سا ہوتا ہے گالجی باڈیز کی تراوش پیدا کرتی ہیں۔ اور دیگر کیمیائی تبدیلیوں کو کنٹرول کرتی ہے۔ سیل میں پائی جانے والی جھلی کی نالیوں پر آزاد ذرے ہوتے ہیں جنہیں رائبوسوم کہا جاتا ہے۔ یہ امینوایسڈون سے پروٹین تیار کرتے ہیں۔
(Physiology DHMS 2nd year, Cell, سال دوم، سیل, dusra saal,)
The post سیل پر نوٹ لکھیں appeared first on YOU DOCTOR.
]]>